Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

مستقل بیٹھے رہنے کے ان نقصانات کو ذہن میں رکھیں

Now Reading:

مستقل بیٹھے رہنے کے ان نقصانات کو ذہن میں رکھیں

 اکثر دیکھا گیا ہے کہ لوگ گھروں میں عموماً زیادہ تروقت بیٹھ کرگزارتےہیں۔ اورخاص طور سےدفترمیں کام کرنےوالےافرادکا وقت توبیٹھ کرہی گزرتاہے۔ اس طرح مستقل بیٹھے رہنے سے ان کی صحت پر برے اثرات مرتب ہوتے ہیں جوبعد میں کئی بیماریوں کاسبب بنتےہیں۔

مسلسل بیٹھناانسانی جسم کے تمام اعضاء یعنی سرسےپیرتک ہرطرح سے متاثرکرسکتاہے۔

چلناپھرناکم ہوتواس کےنتیجےمیں جسم کانچلاحصہ سُست اوربےجان ہونےلگتاہے،جس کی وجہ سےٹانگوں کےلیےجسم کابوجھ سہارنامشکل ہوجاتاہے۔ زیادہ دیرتک بیٹھےرہنےسےخون ٹانگوں میں جمع ہوجاتاہےجس سےرگیں پھولنےلگتی ہیں۔ اگرٹانگیں اورپٹھےکمزورہوں تویہ معذوری کی ایک بڑی وجہ بھی بن سکتی ہے۔

چلتےپھرتےرہنےسےانسان کےمسلزسےایک مالیکیول لیپوپوٹین نکلتاہےجوانسانی جسم کےفیٹس اورشکرکوبروئےکارلاتاہے۔ زیادہ بیٹھےرہنےسےیہ مالیکیول کم بنتاہےجس کےسبب انسانی جسم کانچلاحصہ چوڑااوربھداہوجاتاہےاوراس کاوزن بڑھنے لگتا ہے، ساتھ ہی  ہاضمےکی شکایت بھی پیداہونےلگتی ہے۔

مسلسل بیٹھےرہنےسےکولہےاورگردن سب سے زیادہ متاثرہوتےہیں۔ خاص طورسےایسی صورت میں جب آپ مستقل ایک ہی پوزیشن میں بیٹھےرہیں یاآپ کےکام کی نوعیت کےمطابق آپ کی کرسی آرامدہ نہ ہوتواس سےکمرمیں تکلیف ہوجاتی ہے۔

Advertisement

کسی بھی طرح کےکاموں کوانجام دینےکےلیےاگرآپ کومستقل بیٹھناپڑےتواس سےآپ کی ذہنی صلاحیت بھی متاثرہوتی ہےکیوںکہ حرکت کرنےسےتازہ خو ن دماغ تک  پہنچتاہےلیکن اگرآپ مستقل بیٹھےرہیں گےتودماغ کی کارکردگی بھی متاثرہوگی جس سے دماغی بیماریاں جیسے ڈپریشن اور اینزائٹی ہونے کے خطرات میں کئی گناہ اضافہ ہوجائے گا۔ اس کی بنیادی وجہ میں ایک یہ بھی کہ انسان کےروزوشب میں  ورزش کہیں  نظر نہیں آتی ان خطرات  کوروزانہ ورزش کےذریعےکم کیاجاسکتاہے۔

جدید تحقیق سے یہ بات سامنےآئی ہےکہ مستقل بیٹھےرہنےسےکینسرکاخطرہ بھی ہوتاہےلیکن اس کااصل سبب واضح نہیں ہوا۔

مستقل بیٹھےرہنےسےدل بھی کسی حد تک متاثر ہوتا ہے جس کےنتیجےمیں آپ مختلف بیماریوں کاشکار ہوسکتے ہیں۔ اور ساتھ زیابیطس ہونے کے امکانات بھی بڑھ جاتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پیٹ کی چربی کم کرنے میں مدد گار 6 مفید سبزیاں
کیا میدہ صحت کے لیے نقصان دہ ہے؟ جانیے
یہ 4 مصنوعات جو آپ کی جلد کو مکمل تبدیل کر سکتی ہیں
روزہ یا کیلوریز میں کمی، وزن گھٹانے میں کونسا عمل مؤثر ثابت ہوتا ہے؟
وزن میں کمی کا نیند سے کیا تعلق ہے؟
خوش رہنا چاہتے ہیں تو اِن باتوں پر عمل کریں!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر