قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اچھا گزرا ماضی کا حصہ ہے اب اگلی سیریز پر فوکس ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آصف علی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے لئے ہمیشہ اچھا کیا ہے امید ہے کہ اس مرتبہ بھی اچھا کریں گے۔
شاداب خان کا کہنا تھا کہ کوشش ہوگی کہ پی ایس ایل کے اس سیزن میں بھی اچھا کریں ۔
ان کا کہنا تھاکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کوچزتبدیل ضرورہوئے ہیں لیکن ان کے ساتھ کام کرنے میں مشکل نہیں ہوتی۔
قومی کرکٹر کا کہنا تھا کہ جوبھی کوچزآئے ہیں ان کے ساتھ پہلے کام کرچکے ہیں اس لئے مسئلہ نہیں ہوا۔
شاداب خان کا مزید کہنا تھا کہ اظہرمحمود کا ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بہت تجربہ ہے ان سے سیکھنے کا موقع ملے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
