Advertisement
Advertisement
Advertisement

فیصل واؤڈا کی الیکشن کمیشن میں نااہلی کیس کی کارروائی رکوانے کی درخواست خارج

Now Reading:

فیصل واؤڈا کی الیکشن کمیشن میں نااہلی کیس کی کارروائی رکوانے کی درخواست خارج
فیصل واوڈا
Advertisement

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سینیٹر فیصل واؤڈا کی الیکشن کمیشن میں نااہلی کیس کی کارروائی رکوانے کی درخواست خارج کردی۔

جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب پر مشتمل اسلام آباد ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے الیکشن کمیشن میں نااہلی کیس کی کارروائی رکوانے کے لیے سینیٹر فیصل واؤڈا کی درخواست پر سماعت کی۔

جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ الیکشن کمیشن میں کیا کارروائی چل رہی ہیں جو آپ رکوانا چاہتے ہیں؟ جس پر فیصل واوڈا کے وکیل نے کہا کہ سینیٹ میں فیصل واؤڈا کے مدمقابل امیدوار نے بیان حلفی کی بنیاد پر نااہلی کی درخواست دے رکھی ہے۔

متعلقہ خبر: الیکشن کمیشن کے حکم کی تعمیل کررہے ہیں

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیئے کہ اگر آپ الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی داخل کراتے ہیں تو بیان حلفی جمع کراتے ہیں، اگر گزشتہ الیکشن میں جمع کرایا گیا بیان حلفی بھی جھوٹا ہو تو وہ امیدوار الیکشن لڑنے کا اہل نہیں، فیصل واؤڈا نے جو بیان حلفی دیا تھا کیا وہ درست تھا؟

Advertisement

فیصل واؤڈا کے وکیل نے عدالت کے روبرو کہا کہ وہ بیان حلفی درست تھا، ہم نے الیکشن کمیشن میں بھی لکھ کر دے رکھا ہے۔ جس پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیئے کہ پھر الیکشن کمیشن کو ہدایات جاری کر دیتے ہیں کہ اس معاملے کو ایک ماہ میں نمٹائے۔

متعلقہ خبر : فیصل واوڈا شہریت چھوڑنے سے متعلق سرٹیفیکیٹ سے ہی لاعلم

عدالت عالیہ نے دلائل سننے کے بعد الیکشن کمیشن کو فیصل واؤڈا نااہلی کیس کا دو ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکم برقرار رکھا۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے الیکشن کمیشن کو 60 دن میں نااہلی کیس کا فیصلہ سنانے کا حکم دیا تھا، فیصل واؤڈا نے چیف جسٹس کے سنگل بینچ کے آرڈر کو چیلنج کیا تھا۔

Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں کی جائےگی، چیف جسٹس
وزیر اعظم سے آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے وفد کی ملاقات
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا دے دیا
نوڈیرو ہاؤس اور ریسٹ ہاؤس لاڑکانہ صدر مملکت کی سرکاری رہائش گاہ قرار
ای سی ایل کمیٹی کی سربراہی کسی وفاقی وزیر کو نہ دینے کا فیصلہ
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر