اداکارہ منال خان شدید تنقید کا شکار

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ منال خان شدید تنقید کا شکار ہو گئیں۔
فیشن شو کے دوران میڈیا سے گفتگو میں منال خان سے سوال کیا گیا کہ شادی کی پہلے اور بعد کی زندگی میں کیا فرق ہے؟
سوال کے جواب میں اداکارہ منال نے جواب دیا کہ شادی شدہ زندگی اچھی اور مزے کی ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ میں نے تو اسی وقت خود کو شادی شدہ محسوس کرلیا تھا جب میری احسن محسن اکرام سے پہلی مرتبہ ملاقات ہوئی تھی، تو شادی سے پہلے اور شادی کے بعد کی زندگی کا احساس ایک جیسا ہے۔
منال خان کی جانب سے اس جواب پر سوشل میڈیا صارفین اداکارہ پر شدید تنقید کررہے ہیں۔
اس کے علاوہ جب یہی سوال احسن سے کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ شادی کے بعد بہت اچھا محسوس ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ منال خان اور احسن محسن اکرام کی شادی رواں برس ستمبر میں ہوئی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

