سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

Web Desk

03rd Dec, 2021. 06:31 pm

پاکستان بھر میں کاروباری ہفتے کے پانچویں روز سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 350روپے اضافے کے بعد 1لاکھ 24ہزارروپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 300 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 6 ہزار 310 روپے ہوگئی ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں  سونے کی فی تولہ قیمت 350 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 24 ہزار  روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام  سونے کی قیمت 300 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 6 ہزار 310 روپے ہوگئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں 4ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا1773 ڈالر پر آگیا ہے۔

واضح رہے گزشتہ روز بھی پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

Square Adsence 300X250