Advertisement
Advertisement
Advertisement

پولارڈ کے دورہ پاکستان سے باہر ہونے کے بعد نئے کپتان کا اعلان کردیا گیا

Now Reading:

پولارڈ کے دورہ پاکستان سے باہر ہونے کے بعد نئے کپتان کا اعلان کردیا گیا
پولارڈ

پولارڈ

Advertisement

ویسٹ انڈیز کے کپتان کیرون پولارڈ کے دورہ پاکستان سے باہر ہونے کے بعد ویسٹ انڈیز نے نیا کپتان مقرر کردیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کاؤنسل (آئی سی سی) کے مطابق ویسٹ انڈیز نے دورہ پاکستان کے لیے بلے باز نکولس پورن کو کپتان مقرر کردیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ’’ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں کیرون پولارڈ کی غیر موجودگی میں نکولس پورن کپتانی کے فرائض انجام دیں گے‘‘۔

https://twitter.com/ICC/status/1467901712392499200

Advertisement

خیال رہے ویسٹ انڈیز کے ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان کیرون پولارڈ متحدہ عرب امارات میں کھیلے گئے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے تھے تاہم امید ظاہر کی جارہی تھی کہ وہ دورہ پاکستان کے لیے فٹ ہوجائیں گے جس کی وجہ سے ان کا نام اسکواڈ میں شامل کیا گیا تاہم وہ اب تک ہمسٹرنگ انجری سے مکمل طور پر نجات حاصل نہیں کرسکے جس کے باعث وہ دورہ پاکستان سے باہر ہوگئے ہیں۔

واضح رہے ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی جب کہ ویسٹ انڈین اسکواڈ 9 دسمبر کو کراچی پہنچے گا اور دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز 13 دسمبر سے شروع ہوگی۔

Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ کا ریکارڈ ساز مقابلہ، کئی ریکارڈز ٹوٹ گئے
متحدہ عرب امارات، معاہدے کی خلاف ورزی پر عثمان خان کے خلاف تحقیقات شروع
آئی پی ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا مجموعہ سن رائزز حیدرآباد نے بنا ڈالا
قومی ٹیم کے کپتان کی تبدیلی، شاہد آفریدی داماد کے حق میں سامنے آگئے
پی سی بی چیئرمین محسن نقوی سے آئی سی سی کے وفد کی ملاقات
عثمان خان نے ملک کی نمائندگی کی خاطر بڑی آفر ٹھکرادی
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر