Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

دنیا اومی کرون کے خلاف زیادہ موثر اقدامات کرے، ڈبلیو ایچ او

Now Reading:

دنیا اومی کرون کے خلاف زیادہ موثر اقدامات کرے، ڈبلیو ایچ او

 ڈبلیو ایچ او نے کہا ہے کہ دنیا بھر کی حکومتوں کو کورونا کے اومی کرون ویرینٹ کے سدباب کے لیے اب اپنا کردار زیادہ بہتر طریقے سے ادا کرنا ہوگا۔

عالمی ادارہ برائے صحت ( ڈبلیو ایچ او) ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹرجنرل ٹیڈروس ایدہینم گیبرییسز نے ذرائع ابلاغ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا بھر کی حکومتوں کو چاہیے کہ وہ کووڈ 19 کے لیے متعین کردہ اپنے قومی لائحہ عمل کی دوبارہ جانچ کریں اور اومی کرون کے خلاف اپنے ویکسی نیشن پروگرام کو مزید توسیع دیں، گر چہ یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ ویکیسین کے نئی  خوراک کس طرح اس نئے ویریئنٹ کے خلاف تحفظ فراہم کرسکے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اومی کرون ویرئینٹ کے دنیا بھر میں پھیلنے سے وسیع پیمانے پر اثرات مرتب ہوں گے اور اس سے قبل کہ اومی کرون کے زیادہ مریض اسپتالوں میں داخل ہوں ہمیں اس کے پھیلاؤ کی روک تھام کرنی ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے تمام ممالک کو کورونا سے متعلق اپنی نگرانی کا عمل بڑھانے اور ٹیسٹنگ کا تسلسل برقرار رکھنے کا کہا ہے کیوں کہ اس میں کسی قسم کی کوتاہی کا نتیجہ انسانی جانوں کے ضیاع کی شکل میں سامنے آسکتا ہے۔

اس موقع پر ڈبلیو ایچ او کے ایمرجنسی ڈائریکٹر مائیک ریان نے کہا کہ بہ ویریئنٹ زیادہ آسانی سے پھیلتا نظر آرہا ہےاور اس کی منتقلی کی سلسلہ  روکنے کے لیے ہمیں لازماً اپنی کوششیں دگنی کردینی چاہیں۔

Advertisement

دوسری جانب جرمن اور امریکی ادویہ ساز کمپنیوں کا کہنا ہے کہ لیباریٹری میں جانچ کے بعد ان کی کورونا ویکسین کی تین خوراکیں نئے ویریئنٹ کوغیر موثر کرنے کی اہل پائی گئی ہیں۔ جب کہ ویکسین کی دو خوراک لینے والے افراد میں اینٹی باڈیز کو 25 فیصد تک غیر موثر کرنے کے نتائج سامنے آئے ہیں۔

 تاہم ادویہ ساز اداروں کے ان نتائج پر ڈبلیو ایچ او کے چیف سائنٹسٹ سوامی ناتھن کا کہنا ہے کہ وائرس کو غیر موثر کرنے کی سرگرمی کا ویکسین کی افادیت سے تعلق جوڑنا قبل از وقت ہے۔ کیوں کہ ہم جانتے ہیں کہ ہمارا مدافعتی نظام بہت زیادہ پیچیدہ ہے اور اس کے لیے ہمیں مزید جاننے کی ضرورت ہے اور ایک کے بعد ایک مطالعے سے فوراً کسی نتیجے پر نہیں پہنچنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اینٹی باڈیز کو غیر موثر کرنا معلومات کا ایک اہم حصہ ہے، یہ انفیکشن کو کنٹرول کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں، لیکن یہ شدید بیماریوں تحفظ کے خلاف صرف ایک حصہ ہے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
40 دن صرف مالٹے کا جوس پینے والی خاتون کے ساتھ اچانک کیا ہوا؟ ڈاکٹر حیران
کئی بیماریوں میں مفید ناریل کا پانی پینے کے یہ 5 بڑے فائدے جان لیں
مائیگرین سے نجات حاصل کرنے کے لئے یہ طریقے آزمائیں!
کیا تربوز کے بیج کھانا صحت کے لئے نقصان دہ ہے؟
ان عام غذاؤں کے بارے میں چند غلط فہمیاں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں
کیا آپ کٹھن نوکری کرنے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر