Advertisement
Advertisement
Advertisement

‘میرے بچوں کو خودکشیوں سے روکو’

Now Reading:

‘میرے بچوں کو خودکشیوں سے روکو’
پاک سر زمین پارٹی کے چئیرمین سید مصطفیٰ کمال نے وزیر اعلیٰ ہاؤس پر احتجاج کا اعلان کردیا، انہوں نے کہا کہ نئے سال کے آغاز میں دو جنوری 2022 کو انقلاب کا اعلان کریں گے۔
Advertisement

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ اے حکمرانوں ہم اس ملک کے باسی ہیں، پاکستان کو پالنے والے ہیں، ہمیں ہمارا اختیار دو، میرے بچوں کو خودکشیوں سے روکو۔

Advertisement

سربراہ پی ایس پی نے سندھ کے بلدیاتی ترمیمی قانون کے خلاف حسن اسکوائر پر احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں کہا کہ اس ملک کے پالنے والوں، اسکیم 33 میں سینکڑوں سوسائٹیز کے پیپلز پارٹی کے ایڈمنسٹریٹر صوبائی وزیر کے زیر کردیے گئے ہیں۔

سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ لاکھوں گھروں کی فائلوں کو کئی لاکھ روپے میں بیچا جا رہا ہے۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ یہ ہمارا ظلم کے خلاف پانچواں احتجاج ہے۔ یہ لاتوں کے بھوت ہیں باتوں سے نہیں مانیں گے۔ ہم نے تنبیہ کی تھی، ہم فٹ پاتھ پر کھڑے ہیں، جب سڑک پر آگئے تو تمہیں لگ پتہ جائے گا، آج ہم سڑک پر آگئے ہیں۔

چئیرمین پاک سر زمین پارٹی نے کہا کہ اے حکمرانوں ہم اس ملک کے باسی ہیں، پاکستان کو پالنے والے ہیں، ہمیں ہمارا اختیار دو، میرے بچوں کو خودکشیوں سے روکو۔

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کے کانوں میں مظلوموں کی آواز نہیں جارہی، ان کی آنکھوں اور کانوں پہ چربی چڑھ گئی ہے۔

Advertisement

مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ میں ریاست کا وفادار ہوں پیپلز پارٹی کی حکومت کا وفادار نہیں، پیپلز پارٹی ملک کے خلاف کام کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  بلاول کے کان پر کھڑے ہو کر آواز لگائیں گے،  تعداد پر اکڑنے والے وزیر اعلیٰ کو، گنتی غلط کرنے والوں کو وزیراعلیٰ ہاوس پر کھڑے ہو کر اپنی گنتی بتائیں گے۔

احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ اس ملک میں گیس بند ہے، کروڑوں گھروں میں گیس نہیں، اتنے پیسے نہیں کہ ہوٹل سے کھائیں، صبح سے بھوکے ہیں، یہاں اس طرح انسان جی رہے ہیں، یہ کراچی ہے جو ملک کو چلا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج مجھے فیصلہ کرنا ہے، ہم روز ماؤں بہنوں کوسڑک پہ نہیں لائیں گے، ظالم ہماری بات نہیں سن رہا، وزیر اعلیٰ کو یہاں سے آواز نہیں جارہی، بتاؤ ہم کیا کریں۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ میں نے ریاست کے اداروں، عدالتوں کو آواز لگائی کہ پیپلز پارٹی کل کے دہشتگرد آج بنا رہی ہے، تین کروڑ شاپنگ مال کی تیسری منزل سے خودکشی نہیں کریں گے، پھر جب نوجوان کھڑے ہوجائیں گے تو پیپلز پارٹی والے ریاستی اداروں کو بلا کر انہیں اندر کروائیں گے۔

Advertisement

ان کا مزید کہنا تھا کہ جب تمہاری جمہوریت کو لات پڑتی ہے تو امریکہ برطانیہ جاکر روتے ہو، کیا وہاں بتاتے ہو کہ وزیر اعلیٰ کچرا اٹھانے کا انچارج ہے، ہسپتال کا انچارج ہے، سڑک اور پانی کا انچارج ہے، وہ تمہاری جمہوریت تمہارے منہ پر ماریں گے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو ایم کیو ایم کی عادت ہے جو رحمان ملک کی ایک فون کال پر ڈھیر ہوجاتی ہے، ہڑتال کرنے کی چیمپئین نے سارے اختیارات اور وسائل جانے پر ایک احتجاج کیا۔

Advertisement

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ لسانی فسادات کروا کر حقوق کا مسئلہ پیچھے کردیا گیا ہے، آج نہ رحمان ملک ہے، نہ ایم کیو ایم ہے، آج پی ایس پی ہے جس کی وجہ سے کوئی مہاجروں سندھیوں پنجابیوں کو نہیں لڑوا سکتا۔

جلسے سے خطاب میں رکن نیشنل کونسل فرحان انصاری نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ایسٹ کی عوام آج پیپلز پارٹی کے سیاہ قانون کے خلاف کھڑی ہوگئی ہے، ہم پیپلزپارٹی کو تنبیہ کرتے ہیں کہ ہمارے ہوتے تم کراچی پر ظلم نہیں کرسکتے۔

پی ایس پی کے نائب چئیرمین ارشد وہرہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ کراچی ہمارا ہے، کراچی مصطفیٰ کمال کا ہے، پیپلز پارٹی ہمارے ہوتے ہمارے گھر میں ڈکیتی نہیں ڈال سکتی۔

Advertisement

ڈاکٹر ارشد وہرہ نے کہا کہ خاموش رہنے والے سمجھ لیں پیپلزپارٹی آپ کو اپنے گھروں میں رہنے نہیں دے گی، پیپلز پارٹی کے لیے پی ایس پی کی خواتین ہی کافی ہیں۔

مظاہرے سے خطاب میں سیکرٹری جنرل پی ایس پی حسان صابر نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اسمبلی سے جس طرح قانون پاس کروایا ہے اس نے ثابت کردیا کہ اسمبلی میں اپوزیشن اور پوزیشن ایک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 10242 ارب کا ہم حساب لیں گے، ہمارا بچہ دس روپے کے بسکٹ پر بھی ڈھائی روپے ٹیکس دیتا ہے، پیپلز پارٹی کے رہنما اپنے آپ کو کراچی کا کہتے ہوئے شرماتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پانی، گیس بجلی کراچی کا استعمال کرتے ہیں، لیکن ووٹ کے لیے نام بے نام جگہ کا لکھواتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مصطفیٰ کمال پر آج اس کا دشمن بھی انگلی نہیں اٹھا سکتا، مصطفی کمال واحد سیاسی رہنما ہے جس کی وجہ سے کراچی دنیا کے چند بہترین شہروں میں شامل ہوا۔

حسان صابر نے کہا کہ مصطفی کمال نے بھائی کو بھائی سے جوڑا، اب یہاں لاشیں نہیں گرتیں۔

Advertisement

ان کا مزید کہنا تھا کہ مصطفی کمال کے خوف میں مبتلا ہو کر پیپلز پارٹی نے کالا قانون بنایا ہے، ہم ہر وہ طریقہ اپنائیں گے جس سے یہ کالا قانون واپس لیا جائے۔

حسان صابر نے کہا کہ پاکستان نا کھپے کہنے والوں کے برے دن شروع ہوگئے ہیں۔

خیال رہے کہ پی ایس پی کے مظاہرے میں خواتین اور بچوں سمیت عوام نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی، حسن اسکوائر پر پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کے خلاف مظاہرین نے زبردست نعرے بازی کی۔

مظاہرے میں کراچی پر قبضہ نا منظور، پیپلز پارٹی نا منظور اور  زرداری نامنظور کے نعرے لگائے گئے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
پاک افغان طورخم بارڈر آج بیسویں روز بھی ہر قسم کی سرگرمیوں کیلئے بند
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر