Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

راشن پروگرام میں پچاس ہزار آمدن سے کم لوگوں کو ریلیف ملے گا ، فواد چوہدری

Now Reading:

راشن پروگرام میں پچاس ہزار آمدن سے کم لوگوں کو ریلیف ملے گا ، فواد چوہدری

فواد چوہدری نے کہا ہے کہ راشن پروگرام میں پچاس ہزار آمدن سے کم لوگوں کو 33 فیصد ریلیف ملے گا۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے فخر امام کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے سروے میں سیاسی طور پر کرپشن نا ہونے کا بتایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 89 فیصد لوگوں نے کورونا میں حکومت کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے ، پاکستانیوں کو ایک طویل عرصے بعد ایک ایماندار حکومت ملی ہے ، 399 ارب روپے کسانوں کو اضافی آمدنی ہوئی ، کاٹن کی گروتھ میں 118 اور 46 ارب روپے چاول کی اضافی آمدن ہوئی ، یوریا کھاد کی کھپت میں اضافہ ہوا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ڈی اے پی ہم نہیں بناتے اس لیے اس کی قیمت کا انحصار غیر ملکوں پر ہے ، کل وزیراعظم نے تاریخ کے سب سے بڑے سوشل پروٹیکشن پروگرام کا افتتاح کیا ، کے پی کے اور پنجاب میں تمام خاندانوں کو سال میں دس لاکھ تک کا علاج فری ہوگا۔

Advertisement

فواد چوہدری نے کہا کہ ایسا پروگرام دنیا بھر میں نہیں ہے ، راشن پروگرام میں پچاس ہزار آمدن سے کم لوگوں کو 33 فیصد ریلیف ملے گا ، اس وقت سندھ کی صورتحال بہت خراب ہے ، سندھ میں جو مسلط حکومت ہے اس سے لوگ پریشان ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کے علاوہ سب صوبوں کو علاج کی سہولت مل رہی ہے ، ہم اس کی مزمت کرتے ہیں ، ہم ن لیگ کی طرح اورنج ٹرین بنانے کے بجائے لوگوں پر خرچ کر رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سودی نظام کے خاتمے کا مرحلہ وار سلسلہ جاری ہے، وزیرخزانہ
مصطفی کمال کا سودی نظام کے خاتمے کا مطالبہ
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزارِ قائد پرحاضری اورفاتحہ خوانی
10 سگریٹ پیک بنانے کی اجازت، سالانہ 50 ارب روپے نقصان کا خدشہ
نوشکی میں دہشت گردی کا شکار ہونے والوں کے لواحقین میں امدادی چیک تقسیم
اسٹرٹیجک اداروں سے وابستہ نمایاں سائنسدانوں اور انجینئرز کے لیے اعزازات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر