Advertisement

مدینہ منورہ میں نئے پاکستان ہاؤس کی تعمیر کی کوششیں تیز کی جائیں ، نور الحق قادری

نورالحق قادری

نور الحق قادری نے کہا ہے کہ مدینہ منورہ میں نئے پاکستان ہاؤس کی تعمیر کی کوششیں تیز کی جائیں۔

 وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری سے سعودی عرب اور شام کیلئے نامزد پاکستانی سفیروں نے ملاقات کی جس میں حج ، عمرہ اور زیارات  کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی۔

 ملاقات میں پاکستانی عمرہ  زائرین کو سہولیات کی فراہمی ، آئندہ حج انتظامات، حج کوٹہ اور کورونا ایس او پیز کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔

اس کے علاوہ خرم امین راٹھور سعودی عرب  جبکہ سعید محمد خان شام کیلئے پاکستانی سفیر نامزد ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہم تاج محل بنانے میں رہے جبکہ دنیا میں یونیورسٹیاں بن رہی تھیں ، نور الحق قادری

Advertisement

 

وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے نامزد پاکستانی سفیر کو عمرہ زائرین کیلئے قرنطینہ کی شرائط نرم کروانے کے حوالے سے ہدایات دیں۔

دوسری جانب مملکتِ شام کیلئے نامزد پاکستانی سفیر سعید محمد خان نے وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری اور سیکریٹری مذہبی امور سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات پیر نورالحق قادری نے کہا کہ پی آئی اے کے ساتھ شام کیلئے ہفتہ وار دو پروازیں چلانے پر بات چیت کی جائے۔

Advertisement

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نے کہا کہ نئی زیارت پالیسی کے حوالے سے شام کے ساتھ ایم او یو پر کام تیز تر کیا جائے اور پاکستانی زائرین کیلئے ملک شام میں بہتر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائی جائے۔

نور الحق قادری نے کہا کہ زائرین کی سہولیت کیلئے پی آئی اے اور شامی فضائی کمپنی شام ونگ کے مابین کوڈ شیئرنگ کا بندوبست کیا جائے، کوڈ شیئرنگ کے بعد زائرین ایک ہی سفر میں نجف اور دمشق  میں حاضری دے سکیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شام کے پاکستانی سفارتخانے میں قائم زیارت ڈیسک کو مزید فعال کیا جائے، ساتھ ہی پاکستانی طلباء کا شامی اسلامک اسکول “مجمع ابو النور” اور “معھد الفتح “میں داخلوں کا بندوبست کیا جائے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
Advertisement
Next Article
Exit mobile version