Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

لینیوو کا ٹربوفین سے لیس گیمنگ فون

Now Reading:

لینیوو کا ٹربوفین سے لیس گیمنگ فون
لینیوو کا ٹربوفین سے لیس گیمنگ فون

گیمنگ کمپیوٹر یا گیمنگ لیپ ٹاپ کا تو ہم میں سے بیش تر افراد نے سن رکھا ہے، لیکن اب چینی موبائل کمپنی لینیووو نےموبائل فون پر گیم کھیلنے کے شائق افراد کے لیے خصوصی ’گیمنگ اسمارٹ فون‘ متعارف کرادیا۔

چینی سوشل میڈیا ویب سائٹ ویبو پر لینیووو کی جانب سے جاری کیے آفیشل ٹیز ر میں لیگین وائے 90 کے نام سے اس گیمنگ اسمارٹ فون کو پیش کیا گیا ہے۔

کمپنی کے مطابق طاقت ور کولنگ ٹیکنالوجی سے لیس لینیوو لیگین وائے 90 میں خصوصی طور پر ڈیول انجن ایئر کولنگ ٹیکنالوجی دی گئی ہے، جس سے ہوا کا بہاؤ 180 کیوبک سینٹی میٹر فی سیکنڈ ہوجاتا ہے۔ اور کئی گھنٹے گیم کھیلنے کے بعد بھی یہ گرم ہونے سے محفوظ رہتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گیمنگ کے لیے بہترین کارکردگی فراہم کرنے کے لیے لینیووو لیگین میں اسنیپ ڈریگن 8 جنریشن کا پروسیسر دیا گیا ہے۔

Advertisement

اس ماڈل میں عقبی حصے میں کولنگ کے لیے دو ٹربو پنکھے دیے گئے ہیں۔ لینیوو لیگین وائے 90 میں 6.92 انچ کی فل اسکرین دی گئی ہے جو کہ سام سنگ کے E4 OLED پینل پر مشتمل ہے جو کہ 144 ہرٹز کے ریفریش ریٹ کو سپورٹ کرتا ہے۔

لیگین وائے 90 اسنیپ ڈریگن 8 جنریشن 1 کا حامل نوچ اور پنچ ہول کے بنا متعارف ہونے والا پہلا فون ہوگا۔

ممکنہ طور پر لینیووو کے اس گیمنگ فون کو 18 گیگا بٹس ریم کے ساتھ متعارف کرایا جائے گا، جب کہ 4 جی بی کی ورچوئل ریم کے ساتھ یہ 22 جی بی تک پہنچ جائے گی جو کہ اب تک اسمارٹ فون میں دی گئی سب سے زیادہ ریم ہوگی۔

فون کے عقبی حصے میں 64 میگا پکسلز کا مرکزی کیمرا اور 16 میگا پکسلز کے الٹرا وائیڈ سینسر کا حامل کیمرا سیٹ اپ دیا جائے گا۔ سامنے کی طرف 44 میگا پکسلز کیمرا ہوگا۔

لینیووو لیگین وائے 90 کی گیمنگ پرفارمنس کے بارے میں لینیووو کے پراڈکٹ ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ 122 ایف پی ایس پر 20 منٹس تک گیم کھیلنے کے باوجود فون کا درجہ حرارت 38.9 سینٹی گریڈ، جب کہ 90 ہرٹز پر 30 منٹ تک ’ آنرز آف کنگز‘ کھیلنے کے بعد بھی فون کا درجہ حرارت 38 ڈگری تک رہا جو کہ اس فون میں حرارت کے اخراج کے لیے دیے گئے خصوصی سسٹم کا کمال ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سوشل میڈیا انفلوئنسرز کیلئے بڑی خوشخبری
مفت سولر سسٹم منصوبے کی منظوری؛ کون لوگ درخواست دینے کے اہل ہیں؟
شاعری میں بھی مصنوعی ذہانت کا استعمال
موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس کی بندش سے متعلق بڑی خبر آگئی
پلے اسٹور سے یہ ایپس ہرگز ڈاؤن لوڈ نہ کریں، ورنہ۔۔۔!
ایلون مسک کا بھارت کا دورہ ملتوی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر