Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سولر و الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کاروبار بند کرنے کا عندیہ

Now Reading:

سولر و الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کاروبار بند کرنے کا عندیہ

کراچی: سولر ایسوسی ایشن کے زاکر علی نے پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ سولر پر ٹیکس عائد کردیا گیا ہے جس کے باعث شمسی توانائی کے شعبے کی حوصلہ شکنی ہورہی ہے۔

ملک میں زرعی شعبے اور دیہاتوں میں شمسی توانائی کے لئے بجلی کے حصول میں بتدریج اضافہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں سولر و الیکٹرونکس ایسوسی ایشن کے ذمہ داران نے ایک مشترکہ پریس کانفرسن کا انعقاد کیا جس میں کاروبار کو درپیش چہیلنجز کے حوالے سے بات کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال 2021 میں تقریبا 2380 میگاواٹ کے شمسی توانائی کے آلات کی درآمد کی گئی جس میں سے 130 سے 160 میگاواٹ نیٹ میٹرنگ والے سولر سسٹم شامل ہیں۔

دو  ہزار میگاواٹ آف گرڈ اربن اور دیہی علاقوں میں زرعی مقاصد اور گھریلو وکمرشل مقاصد کے لئے استعمال کئے گئے۔

Advertisement

ان اقدامات سے 2030 تک پاکستان کا متبادل توانائی کا شیئر 30 فیصد تک پہنچانے کا ہدف ناممکن نظر آرہا ہے۔

سولرآلات کی درآمد پر عائد جی ایس ٹی اور اضافی ٹیکس واپس لیا جائے تاکہ پاکستان میں متبادل توانائی کو فروغ دیا جاسکے۔

اس وقت سیلز ٹیکس کا بم ہم پر نافذ کردیا گیا ہے۔ بجلی فی یونٹ 25 روپے تک مہنگی ہوگئی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پچھلی حکومتوں نے سولر پر سیلز ٹیکس معاف کیا تھا۔ لاکھوں افراد سولر کی صنعت سے وابستہ ہیں حکومت نے سولر پر ان کا مزید کہنا تھا کہ سولر واحد ذریعہ ھے جو لوڈشیڈنگ سے بچاسکتا ہے۔

ٹیکس کے نفاذ کے بعد فی واٹ کی لاگت 55 روپے سے بڑھ کر 70 روپے ہوجائے گی لوکل مینوفیکچرنگ کے لئے حکومت کی سپورٹ ناگزیر ہے۔

زاکر علی نے نے احتجاجا کہا کہ ھم سے کوئی بات نہیں کی گئی اور ٹیکس کا نفاز کردیا گیا ھے۔  20فیصد کراچی کے شہری سولر سے مستفید ہورہے ہیں۔

Advertisement

صدر کراچی الیکٹرونکس ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ 8 فیصد لیپ ٹاپ پر سیپز ٹیکس عائد کردیا گیا۔ دنیا میں5 جی ٹیکنالوجی استعمال ہورہی ھے اس کے برعکس یہاں 3 جی استعمال ہورہا ہے۔  مہنگائی اور ٹیکسسز نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے۔

انھوں نے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ پہلے احتجاج کرینگے پھر کاروبار بند کردیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے کی نئی قیمت نے تمام ریکارڈ توڑ دئیے؛ بڑا اضافہ ہوگیا
اسٹاک ایکسچینج میں بیرونی تاریخی سرمایہ کاری معیشت کیلئے خوش آئند ہے، عاطف اکرام شیخ  
چینی کی قیمت سے متعلق بڑی خبر آگئی
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے متعلق حکومت کا بڑا فیصلہ
سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر