Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

افغان بحران سے نمٹنے کے لیے اسٹریٹجک فریم ورک تیار کررہے ہیں، اقوام متحدہ

Now Reading:

افغان بحران سے نمٹنے کے لیے اسٹریٹجک فریم ورک تیار کررہے ہیں، اقوام متحدہ

کابل: افغانستان میں اقوام متحدہ کی ٹیم نے کثیر الجہتی اداروں کے ٹیم ورک کو مربوط کرنے کے لیے ایک نئی اسٹریٹجک منصوبہ بندی کا آغاز کیا ہے۔

 اقوام متحدہ کی ٹیم کا کام بھوک اور صحت کے بحران سے نبرد آزما افغانستان کو محفوظ بنانا ہے۔ کمیونٹی سسٹم کو محفوظ کر کے مقامی  لوگوں کی تکالیف کو کم کرنا مقصود ہے۔

تفصیلات کے مطابق، اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ اور ہیومینٹیرین کوآرڈینیٹر برائے افغانستان ڈاکٹر رمیز الکبروف نے کہا کہ ون یو این ٹرانزیشنل انگیجمنٹ فر ورک کا مقصد افغانوں کو ان کی بنیادی ضروریات پوری کرنے میں مدد کرنا ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان کے لیے مذکورہ بالا فریم ورک ایک اہم حکمت عملی ہے اس کی وجہ انسانی بحران سے نمٹنا ہے۔  فریم ورک اقوام متحدہ کو 158 شراکت داروں کے ساتھ کام کرنے کے قابل بناتا ہے تاکہ وہ تعلیم اور صحت کی خدمات کو برقرار رکھنے، کمیونٹی پر انفراسٹرکچر اور اقوام متحدہ کی زرعی شعبے کی امداد کو بڑھانے کے لئے مدد فراہم کرسکے۔

اس کے علاوہ، یہ تنظیم خواتین اور لڑکیوں کی ضروریات پر خصوصی توجہ کے ساتھ افغانستان کے تمام لوگوں کی مدد کو قابل یقین بنائے گی۔ 

Advertisement

دوسری جانب، اقوام متحدہ کو صحت اور تعلیم جیسی ضروری سماجی خدمات کو برقرار رکھنے کے لیے فوری طور پر اضافی یو ایس 3.6بلین ڈالر کی اشد ضرورت ہے۔ اقوام  متحدہ کے آفیشل کا مزید کہنا تھا کہ  افغانوں کی انسانی اور بنیادی انسانی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مسلسل کوششیں جاری رکھیں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
فلسطین میں اسرائیلی جنگ کے 200 روز مکمل، غزہ شہر کا 70 فیصد بنیادی ڈھانچہ تباہ
خارکیف میں روسی میزائل حملے سے مقامی ٹیلی ویژن کا ٹاور تباہ
برطانوی پارلیمنٹ نے پناہ گزینوں کو روانڈا بھیجنے کا بل منظور کرلیا
ملیشئین نیوی کے 2 ہیلی کاپٹرز میں تصادم، 10 افراد ہلاک
اٹلی میں آئس کریم اور پیزا پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ
نو سال بعد پہلا ایرانی گروپ عمرہ ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر