Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستانی مارکیٹ میں لانچ ہونے والی 2022 کی شان دار گاڑیاں

Now Reading:

پاکستانی مارکیٹ میں لانچ ہونے والی 2022 کی شان دار گاڑیاں
پاکستانی مارکیٹ میں لانچ ہونے والی 2022 کی شان دار گاڑیاں

ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں سال 2021 کے آخری 6 ماہ میں مقامی طور پر تیار ہونے والی گاڑیوں کی پیداوار میں 70 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔

یہ اعداد و شمار پاکستان کی آٹو موبائل انڈسٹری میں ہونے والی وسعت کو ظاہر کرتے ہیں جس میں ہر گزرتے سال اضافہ ہو رہا ہے۔ گزشتہ سال مقامی مارکیٹ میں 2 نئی گاڑیاں ہیول اور بی اے آئی سی داخل ہوئی اور انہیں صارفین کی جانب سے بے حد پذیرائی ملی۔

انڈسٹری ذرایع کے مطابق رواں سال مجموعی طور پر کئی نئی کاریں پاکستانی مارکیٹ میں متعارف کرائی جائیں گی، جن میں ہیچ بیک، سیڈان، کراس اوور،  SUV اور جیپ شامل ہے۔

2022 میں پاکستان میں متعارف کرائی جانے والی کاروں کی تفصیلات؛

1۔ 11th جنریشن ہونڈا سوک

Advertisement

اٹلس ہونڈا 11th جنریشن ہونڈا سوک کے ٹیسٹ یونٹ کو تھائی لینڈ سے پاکستان میں درآمد کراچکی ہے۔ کمپنی پاکستانی مارکیٹ میں نیکسٹ جنریشن ماڈل لانے کی تیاری کر رہی ہے۔

اس سے قبل سوک ایکس کو تھائی لینڈ میں ریلیز کے چار ماہ بعد امریکا اور اس کے 9 ماہ بعد پاکستان میں ریلیز کیا گیا تھا۔

Brand New 11th Generation Honda Civic 2022

اس بات کے تناظر میں کہا جا سکتا ہے کہ ان دونوں مارکیٹوں میں لانچنگ کے چند ماہ بعد ہی نیکسٹ جنریشن ہونڈا سوک کو پاکستان میں متعارف کروا دیا جائے گا۔

2۔ 12th جنریشن کرولا ہائبرڈ

جب ہم سوک کی بات کر رہے ہوں تو پھر یہ کیسے ممکن ہے کہ اس کی حریف ٹویوٹا کا ذکر نہ کیا جائے۔ اطلاعات یہ ہیں کہ 2022 میں ٹویوٹا کرولا کی 12th جنریشن پاکستان میں پیش کر دی جائے گی۔

Advertisement

اس سے بڑھ کر خوشی کی بات یہ ہے کہ پاکستانی مارکیٹ میں ٹویوٹا کی جانب سے پہلی بار ہائبرڈ کرولا لانچ کی جائے گی۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں کرولا کی 12th جنریشن ڈھائی سال پرانی ہوچکی ہے۔ اس کار نے 2018 میں ڈیبیو کیا تھا۔

2022 Toyota Corolla Hybrid

یہ بات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے کہ ٹویوٹا ہائبرڈ گاڑیوں پر زور دے رہا ہے۔ کمپنی اپنے ہابرڈ ماڈلز کو توسییع دے رہی ہے، اسی تناظر میں نئی کرولا پاکستان میں لانچ کی جائے گی۔

ٹویوٹا اںڈس موٹر 12th جنریشن ہائبرڈ کرولا کو متعارف کرانے کے لیے کام کر رہی ہے اور امید ہے کہ 2022 کے وسط تک یہ پاکستان میں لانچ کر دی جائے گی۔

3۔ ایم جی  جی ٹی( MG5)

ایم جی جی ٹی 2022 میں ریلیز کی جانے والی تیسری سیڈان کار ہوگی۔  ایم جی موٹرز ایک ماہ قبل اس ماڈل کے ٹیسٹ یونٹ کو درآمد کرچکی ہے۔ جسے پورے پاکستان میں گھمایا جا رہا ہے۔ اس وقت ایم جی  جی ٹی لاہور کے پیکیجز مال میں ڈسپلے پر موجود ہے۔

Advertisement

ایم جی جی ٹی کو آفیشلی دسمبر 2022 میں لانچ کیا جائے گا۔

4۔ 4th  جنریشن سوزوکی سوئفٹ

یہ سوزوکی کی جانب سے پاکستان میں 11 سال بعد متعارف کرائی جانے والی سوئفٹ کی نئی جنریشن ہوگی۔ پاک سوزوکی پہلے ہی پرانی فرسٹ جنریشن سوئفٹ کی پروڈکشن روک چکی ہے اور اس کی  چوتھی جنریشن کو لانچ کرنے کی تیار کر رہی ہے۔

4th Gen Suzuki Swift 2022

سوئفٹ کی چوتھی جنریشن کو بین الاقوامی مارکیٹ میں مارچ 2017 میں لانچ کیاگیا تھا۔

Advertisement

5۔ چیری ٹیگو 4 پرو

رواں سال پاکستانی مارکیٹ میں ہیچ بیک اور کراس اوور کے ساتھ ساتھ SUV( اسپورٹس یوٹیلیٹی وہیکلز) بھی متعارف کرائی جائیں گی۔ جن میں پہلا نمبر چیری ٹیگو 4 پرو کا ہے جس  کی ریلیز اس سال کے آخر تک متوقع ہے۔

Pricing of Chery Tiggo 4 Pro 2022

دسمبر 2020 میں چیری SUV کی پاکستان آمد کے بارے میں اطلاعات سامنے آئی تھیں۔ اگست 2021 میں چیری نے اپنی SUV کے دو یونٹس درآمد کیے تھے۔ چیری ٹیگو 4 پرو KIA کی اسٹونک اورMG کے زی ایس ماڈل کی طرح 5 سیٹر کراس اوور ہے۔

حال ہی میں چیری پاکستان نے کئی ماہ کے ٹرائل اور ٹیسٹنگ کے بعد کراچی میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں ٹیگو 4 پرو کے فیچرز اور اسپیسفیکشنز کی رونمائی کی تھی۔ کمپنی رواں ماہ اس کی آفیشل قیمت ظاہر کرتے ہوئے بکنگ شروع کا ارادہ کر رہی ہے۔

6۔ پروٹون ایکس 50

Advertisement

پروٹون پاکستانی مارکیٹ میں سیڈان اور SUV متعارف کرانے کے بعد بی سیگمینٹ میں چھوٹی کراس اوورلانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔

پروٹون کی پراڈکٹ لائن میں پروٹون ایکس 50 کی پوزیشن پروٹون ایکس 70 سے نیچے ہے۔

Proton X50 Really Coming to Pakistan 2022

پروٹون ایکس 50 کو اکتوبر2020 میں ملائیشیا کی مارکیٹ میں متعارف کرایا گیا تھا جس نے دیکھتے ہی دیکھتے صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔  6 ماہ کے عرصے ( اکتوبر 2020 سے مارچ2021) میں پروٹون ایکس 50 کے 11 ہزار سے زائد یونٹ فروخت ہوئے تھے۔

کمپنی 2022 کے آخر میں ڈومیسٹک ماڈل کو متعارف کرانے سے قبل ٹیسٹنگ کے لیے پاکستان میں پہلے سی بی یو یونٹس امپورٹ کرے گی۔

7۔ چیری ٹیگو 8 پرو

Advertisement

کمپنی ٹیسٹنگ کے بعد کراچی میں چیری ٹیگو 8 پرو کی تقریب رونمائی منعقد کرچکی ہے۔ یہ 7 نشستوں پر مشتمل ایک درمیانے سائز کی کراس اوور ہے۔ جس کی حریف گاڑیوں میں DFSK گلوری 580 پرو، ہونڈا بی آر وی اور KIA سورینٹو شامل ہیں۔

Chery Tiggo 4 Pro 2022 Price in Pakistan

ٹیگو 8 پرو کی طرح اس ماڈل کو بھی اسی ماہ لانچ کردیا جائے گا۔

8۔ DFSK گلوری 580

ریگل آٹو موبائل گلوری 580 اور گلوری 580 پرو کی کامیاب لانچنگ کے بعد گلوری فیملی میں ایک اور اضافہ کرنا چاہتی ہے۔  DFSK گلوری 580 اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ یہ پروٹون ایکس 50 کی طرح  5 نشستوں پر مشتمل کراس اوور گاڑی ہے۔

DFSK Glory 500 is Launching in Pakistan 2022

Advertisement

اسے نومبر 2020 میں چین میں پیش کیا گیا تھا۔ اس کا بیسٹ سیلنگ پوائنٹ کاسٹ ایفیکٹو ہونا ہے۔ یہ گاڑی بڑی فیملی  کے لیے SUV تک رسائی کو ممکن بنانے کے لیے خصوصی طور پر ڈیزائن کی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں بڑا اضافہ
ڈالر کی قیمت سے متعلق حیران کن خبر آگئی
پاکستانی معیشت کیلئے اچھی خبر، بنیادی شرح سود میں کمی کا امکان
ملکی معیشت کیلئے اچھی خبر آگئی
رواں مالی سال آئی ٹی برآمدات میں اضافہ
اسٹیٹ بینک نے بڑی خوشخبری سنادی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر