Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹیلی گرام کا نئے سال پر اپنے استعمال کنندگان کو منفردتحفہ

Now Reading:

ٹیلی گرام کا نئے سال پر اپنے استعمال کنندگان کو منفردتحفہ
ٹیلی گرام کا نئے سال پر اپنے استعمال کنندگان کو منفردتحفہ

2021 میں واٹس ایپ کی سب سے بڑی حریف بن کر سامنے والی اپیلی کیشن ٹیلی گرام نے سال کے آخری دن مزید نئے اور دلچسپ فیچر جاری کردیے ہیں۔

ٹیلی گرام نے اپنے استعمال کنندگان کو نئے سال کا تحفہ دینے کے لیے آئی میسج طرز کے ری ایکشن کے ساتھ ساتھ ہائیڈ ٹیکسٹ اور میسج ٹرانسلیشن جیسے دیگر مفید فیچرز متعارف کرادیے ہیں۔

 میسج ری ایکشن

اس فیچر کی بدولت استعمال کنندگان ایموجیز کی مدد سے کسی بھی پیغام پر اپنا رد عمل دے سکیں گے۔ یہ فیچر اس سے قبل آئی فون کے آئی میسجز، فیس بک میسنجر اور انسٹا گرام میں شامل کیا جا چکا ہے۔

ٹیلی گرام پیغام میں اینی میٹڈ اور انٹر ایکٹو ایموجیز شامل کرنے والی پہلی میسیجنگ ایپ ہے۔ ٹیلی گرام نے آج ان ایموجیز میں سے کچھ کو ری ایکشن فیچر میں شامل کیا ہے تاکہ استعمال کنندہ کسی پیغام کے ساتھ اپنے احساسات اور فیڈ بیک دے سکیں۔

Advertisement

ٹیلی گرام کے یہ ری ایکشنز انفرادی، گروپ اور چینلز میں استعمال کیے جاسکتے ہیں۔ تاہم چینلز اور گروپ پر ایڈمن کو یہ اختیار حاصل ہوگا کہ وہ کس ری ایکشن کی اجازت دے اور کس کی نہیں۔

اسپوئلر

ٹیلی گرام کے اسپوئلر فیچر کی مدد سے استعمال کنندہ ٹائپنگ کے دوران اپنے پیغام کے کسی بھی حصے کو منتخب کرکے نئی’ اسپوئلر‘ سیٹنگ ترتیب دے سکتا ہے۔

اسپوئلر آپشن کو منتخب کرنے سے چیٹ میں سے آپ کا منتخب کردہ حصہ چھپ جائے گا۔

میسج ٹرانسلیشن

میسجنگ ایپلی کیشن  کےلیے ٹرانسلیشن کا فیچر نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ خوش قسمتی سے ٹیلی گرام اس فیچر کو اپنی ایپ میں شامل کرنے والی پہلی میسجنگ ایپ بن گئی ہے۔

Advertisement

اس فیچر کی مدد سے استعمال کنندہ کسی بھی پیغام کا کسی دوسری زبان میں ترجمہ کرسکتا ہے۔

فیچر کو فعال کرنے کے لیے ایپ کی سیٹنگز میں جاکر ’ زبان ‘ منتخب کریں۔ جب آپ پیغام کو منتخب کریں گے تو متن کے خانے میں نیا ’ ٹرانسلیٹ‘ بٹن شامل ہوجائے گا۔

 ٹرانسلیشن کا فیچر تمام اینڈروئیڈ ڈیوائسز کو سپورٹ کرتا ہے تام ایپل ڈیوائسز کے لیے ان آئی او ایس 15 یااس سے اوپر کے آپرٹنگ سسٹم پر اپ ڈیٹ کرنا لازم ہوگا۔ جب کہ ترجمے کے لیے دست یاب زبانوں کی فہرست آپ کے فون کے آپریٹنگ سسٹم پر منحصر ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
واٹس ایپ اسٹوریج مینجمنٹ کو آسان بنانے کے لیے نیا فیچر لانے کی تیاری شروع
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر