Advertisement
Advertisement
Advertisement

دوسری عالمی جنگ میں سپاہی کا خط 76 سال بعد بیوہ کو وصول

Now Reading:

دوسری عالمی جنگ میں سپاہی کا خط 76 سال بعد بیوہ کو وصول

یہ خط جرمنی سےلکھا گیا تھا جو میساچیوسیٹس میں اس کی اہلیہ نے وصول کیا ہے۔ امریکی پوسٹل سروس کے مطابق یہ خط 1945 میں جان گونسیلیوس نے اپنی والدہ کو لکھا تھا۔ جو ان تک نہ پہنچ سکا اور کئی عشروں بعد اب دوبارہ اس پر نظر گئی تو سابقہ امریکی فوجی کے لواحقین کی بھرپور تلاش شروع کی گئی۔

خط لکھتے وقت سپاہی کی عمر 22 برس تھی لیکن جب یہ خط برآمد ہوا تو اس کی ماں کئی برس قبل انتقال کرگئی تھیں اور خود جان گونسیلیوس بھی 2015 میں اس دنیا سے رخصت ہوگئے تھے۔ لیکن محکمہ ڈاک نے فوجی کی بیوہ اینجلینا جین کو ڈھونڈ نکالا اور یہ خط اس کے حوالے کردیا۔ وہ اپنی ساس کے نام لکھے گئے تاریخی خط کو دیکھ کر آبدیدہ ہوگئیں۔ اس طرح 76 سال بعد ایک خط اپنے اصل ٹھکانے تک پہنچ گیا۔

اینجلینا نے اخباری نمائیندوں کو بتایا کہ یہ ایک بہت خوشگوار لمحہ ہے جس پر مجھے یقین نہیں آرہا اور خط پاکر انہیں محسوس ہوا ہے کہ گویا ان کے شوہر اب بھی ان کے ساتھ ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
سال 2026 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے؟ جانیے
پلاسٹک سے پاک حیرت انگیز فولڈ ایبل واٹر بوتل تیار
پیرس کے تاریخی ’’لوور میوزیم‘‘ میں چوری کی واردات کس طرح انجام دی گئی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر