Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

گیس کی لوڈشیڈنگ کو بھول جائیں، اب مائیکروویومیں روٹی بنائیں

Now Reading:

گیس کی لوڈشیڈنگ کو بھول جائیں، اب مائیکروویومیں روٹی بنائیں

دنیا کی بڑی آبادی کھانے میں چاول کے بجائے روٹی کھانے کو ترجیح دیتی ہے بقول ان کے چاول فوری ہضم ہوجاتے ہیں اور یوں انہیں کچھ ہی لمحوں بعد بھوک ستانے لگتی ہے۔ اسی لئے زیادہ ترگھروں میں روٹیاں روز اورزیادہ تعداد میں بنائی جاتی ہیں۔

آج کل لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے گیس کی فراہمی کئی گھنٹوں تک معطل رہتی یوں روٹی بنانا بھی کافی شکل ہوتا ہے جارہا ہے، ساتھ ہی خواتین کی اکثریت یہ شکایت کرتی نظر آتی ہیں کہ روٹی بنانے کے لئے کافی دیر تک بیٹھنا پڑتا ہے اور انہیں تھکن بھی ہونے لگتی ہے تو آج خواتین کی ان  بڑی مشکلوں کا حل پیش کیا جارہا ہے وہ بھی مائیکروویو کے ذریعے۔

مائیکروویو اب ہر گھر کی ضرورت بن گیا ہے اوریہ کہا جائے کہ کچن کا تصور اب اس کے بغیر ممکن نہیں تو بے جانہ ہوگا۔ یہ چھوٹی سی مشین کئی کام بہت ہی کم وقت میں انجام دیتی ہے توکیوں نہ اسی میں روٹی بنانے کا طریقہ بھی سیکھاجائے۔

واضح رہے کہ اس کے لئے آٹا بھی اسی طرح گوندھا جائے گا جیسا کہ عام طریقے سے بنائی جانے والی روٹی کے لئے گوندھا جاتا ہے، اب اسے بیل کر مائیکروویو کی پلیٹ میں رکھ کر 30 سیکنڈ کے لئے چلائیں، 30 سیکنڈ کے بعد روٹی کو پلٹ کرمزید 30 سیکنڈ کے لئے چلائیں۔

Advertisement

اس طرح ایک نہایت بہترین روٹی تیارہو جائے گی۔ اس کے لئے کسی خاص مائیکروویو کی ضرورت نہیں ہے بلکہ یہ کسی بھی مائیکروویو میں تیار کی جاسکتی ہے۔ البتہ اس کی پاور کو روٹی بناتے ہوئے ضرور مد نظر رکھیں اور اسے روٹی بناتے ہوئے کم یا زیادہ کیا جاسکتا ہے۔

اس روٹی کو بناتے ہوئے اس پر ہلکی سی نمی ضرور محسوس ہوگی کیو نکہ عام طرح سے جوروٹی بنائی جاتی ہے اس میں نمی ختم ہوجاتی ہے لیکن مائیکروویو میں یہ نمی کسی حد تک رہ جاتی ہے جو باہر نکالنے پر کچھ ہی دیر میں خشک ہوجائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
روزہ یا کیلوریز میں کمی، وزن گھٹانے میں کونسا عمل مؤثر ثابت ہوتا ہے؟
وزن میں کمی کا نیند سے کیا تعلق ہے؟
خوش رہنا چاہتے ہیں تو اِن باتوں پر عمل کریں!
پھلوں اور سبزیوں کو ذخیرہ کرنے کے 5 طریقے جانیے
ہماری ملازمت دماغی صحت کے لیے کتنی اہم ہوتی ہے؟ جانیے
ناشتے میں کیا کھانا سب سے زیادہ صحت مند ہے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر