Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکوں نے 3 بچوں کی جان لے لی

Now Reading:

خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکوں نے 3 بچوں کی جان لے لی
خسرہ

خسرہ

 بھارت میں خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکوں نے 3 بچوں کی جان لے لی۔

بھارتی ریاست کرناٹک کے ایک سرکاری اسپتال میں نرس کی جانب سے 3 بچوں کو خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے لگائے گئے تاہم تینوں بچے کچھ ہی گھنٹوں بعد جان کی بازی ہارگئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ بچوں کی ہلاکت کا واقعہ اگنوادی سینٹر میں پیش آیا جہاں بچوں کو خسرہ اور روبیلا کے انجیکشن لگانے والی نرس نے بغیر کسی حفاظت اور جراثیم کش اقدامات کے بغیر بچوں کو ٹیکے لگائے جس سے ان کی طبیعت خراب ہونا شروع ہوئی۔

بچوں کی صحت کی دیکھ بھال کرنے والے ادارے کے سربراہ ڈاکٹر متاثرہ بچوں میں ایک بچی کی عمر 10 ماہ تھی اور ٹیکا لگنے کے اگلے ہی گھنٹے اس کی طبیعت خراب ہونا شروع ہوئی اور اگلے چند گھنٹوں میں وہ اپنی جان گنوا بیٹھی۔

انہوں نے بچوں کی موت کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہیلتھ ورکر کی کوتاہی کی وجہ سے یہ اموات ہوئیں جب کہ دیگر دو بچوں کی عمریں 18 ماہ اور 2 سال تھی۔

Advertisement

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسی روز مجموعی طور پر 17 بچوں کو خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے لگائے گئے جن میں 3 بچوں کی اموات ہوئی۔

بچوں کی صحت کے سربراہ نے مزید کہا کہ نرس کی غفلت کے باعث بچوں کی اموات کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں اور نرس کو معطل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے 15 ماہ سے کم عمر بچوں کو خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکوں کی پہلی خوراک دی جاتی ہے اور 15 ماہ سے بڑے بچوں کو دوسری خوراک دی جاتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
افغانستان کی تباہ کن معیشت سے متعلق نئی معلومات منظرعام پر آگئیں
مودی کے جھوٹوں کا پلندہ بے نقاب
فلسطین میں اسرائیلی جنگ کے 200 روز مکمل، غزہ شہر کا 70 فیصد بنیادی ڈھانچہ تباہ
خارکیف میں روسی میزائل حملے سے مقامی ٹیلی ویژن کا ٹاور تباہ
برطانوی پارلیمنٹ نے پناہ گزینوں کو روانڈا بھیجنے کا بل منظور کرلیا
ملیشئین نیوی کے 2 ہیلی کاپٹرز میں تصادم، 10 افراد ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر