Advertisement
Advertisement
Advertisement

حقیقی زندگی کا ’’ایکوامین‘‘27 گھنٹوں تک سونامی کی لہروں سے لڑتا رہا

Now Reading:

حقیقی زندگی کا ’’ایکوامین‘‘27 گھنٹوں تک سونامی کی لہروں سے لڑتا رہا
Advertisement

ٹونگا کا ایک شخص تباہ کن سونامی کے دوران سمندر میں بہہ گیا اور 27 گھنٹے تک لہروں سے لڑنے کے بعد زندہ بچ گیا جسے لوگوں نے ’’حقیقی زندگی کے ایکوامین‘‘ کا لقب دے دیا۔

جنوبی بحرالکاہل کی جزیرہ ریاست ٹونگا میں زیر سمندر موجود آتش فشاں پھٹنے کے بعد آنے والے سونامی نے بڑے پیمانے پر درجنوں جزیروں پر مشتمل دیہاتوں، ریزورٹس اور کئی عمارتوں کو نقصان پہنچایا جس میں 3 افراد ہلاک جب کہ مواصلاتی رابطہ منقطع ہوگیا۔

57 سالہ فولاؤ شخص جسے سوشل میڈیا پر حقیقی زندگی کا ’’ایکوامین‘‘ کہا جارہا ہے وہ اتاٹا کے چھوٹے الگ تھلگ جزیرے پر رہتے تھے اوراس جزیرے کی آبادی تقریباً 60 افراد پر مشتمل ہے، شام 7 بجے کے قریب جب لہریں زمین سے ٹکرائیں تو وہ سمندر میں بہہ گئے۔

انہوں نے ٹونگن میڈیا ایجنسی کو ایک ریڈیو انٹرویومیں بتایا کہ وہ اپنے گھر کی پینٹنگ کر رہے تھے جب انہیں اس کے بھائی نے سونامی کے بارے میں آگاہ کیا اور جلد ہی لہریں اس کے لاؤنج سے گزر گئیں۔

Advertisement

فولاؤ نے کہا وہ بچنے کے لیے ایک درخت پر چڑھ گئے لیکن جب وہ نیچے آئے تو ایک اور بڑی لہر اسے بہا کر لے گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ معذور ہیں اور ٹھیک سے چل بھی نہیں سکتے تیرتے رہے، بڑی بڑی لہروں سے ٹکراتے رہے اور آہستہ آہستہ تیر کر ٹونگا ٹاپو کے مرکزی جزیرے تک 7.5 کلومیٹر (4.7 میل) طے کرنے میں کامیاب ہوگئے، 27 گھنٹے بعد رات 10 بجے کے قریب وہ ساحل پر پہنچے۔

فولاؤ کی بہادری کی کہانی فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا پر گروپس میں وائرل ہوگئی لوگوں نے فلم کے کردار کا حوالہ دیتے ہوئے فیس بک پر ایک پوسٹ میں کہا کہ وہ ’’حقیقی زندگی کے ایکوامین‘‘ ہیں۔

Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مجرم عورت کا بھیس بدل کر جیل سے فرار ہونے میں کامیاب
دفتر میں کام کرتے ہوئے وقت سست روی سے گزرنے کا احساس کیوں ہوتا ہے؟ وجہ جان لیں
کیا آپ 41 سیکنڈ میں تصویر میں موجود 3 فرق تلاش کرسکتے ہیں؟
13 سیکنڈ میں تصویر میں چھُپا ٹوتھ برش تلاش کریں!
34 سالہ شخص کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
آئی فون نے ایک خاندان کی زندگی کیسے بچائی؟
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر