Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کے دل لاہور میں جامعہ الازہر کالج قائم کیا جائے گا، نورالحق قادری

Now Reading:

پاکستان کے دل لاہور میں جامعہ الازہر کالج قائم کیا جائے گا، نورالحق قادری

وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ پاکستان کے دل لاہور میں جامعہ الازہر کالج قائم کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر پیر نور الحق قادری سے مصری سفیر طارق محمد دحروج کی وفد کے ہمراہ ملاقات ہوئی ہے۔

وزیر اوقاف پنجاب پیر سعید الحسن، ڈی جی اوقاف سید طاہر رضا بخاری، وفاقی سیکرٹری مذہبی امور بھی ملاقات میں موجود تھے۔

پیر نورالحق قادری نے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں مصر کی عظیم درسگاہ جامعہ الازہر کی شاخ کے قیام کا اصولی طور پر اتفاق ہو گیا۔

انہوں نے کہا کہ لاہور میں جامعہ الازہر کالج قائم کیا جائے گا، مصر کی جامع الازہر اساتذہ، نصاب اور کتب فراہم کرے گی، کالج کے دیگر انتظامی امور پاکستان کے پاس ہونگے۔

Advertisement

وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ وزارتِ مذہبی امور ، وزارتِ تعلیم، وزارتِ خارجہ، پنجاب اوقاف پر مشتمل ورکنگ گروپ تشکیل دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ ملاقات میں وزیر اعظم پاکستان کی خواہش پر جامعہ الازہر کی شاخ کھولنے پر بات کی تھی۔

پیر نور الحق قادری نے مزید کہا کہ الازہر کالج کے قیام کیلئے مصری حکومت کے ساتھ جلد باضابطہ (ایم او یو) دستخط کیا جائے گا۔

دوسری جانب مصری سفیر جناب طارق دحروج نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کالج میں جامع الازہر اور پاکستان کا مشترکہ نصاب پڑھایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ طلباء و طلبات، آئمہ  و خطباء  کیلئے  ڈگری اور شارٹ کورسز آفر کیے جائیں گے۔

مصری سفیر نے مزید کہا کہ فتوی ڈگری کے علاوہ تفسیر، فقہ، تجوید، سیرت پر مبنی مختصر کورسز پڑھائے جائیں گے۔

Advertisement

اس ضمن میں وزیر اوقاف پنجاب پیر سعید الحسن نے کہا کہ دونوں ملکوں کے مابین تعلقات کو ایک نئی جہت ملے گی، لاہور میں جامعہ الازہر کے کالج کے قیام پر اتفاق کرنے پر مصری حکومت کے شکر گزار ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
پاک افغان طورخم بارڈر آج بیسویں روز بھی ہر قسم کی سرگرمیوں کیلئے بند
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر