Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومتوں کی جانب سے ٹویٹ ہٹانے کی درخواستوں میں اضافہ، ٹویٹر کا اعتراف

Now Reading:

حکومتوں کی جانب سے ٹویٹ ہٹانے کی درخواستوں میں اضافہ، ٹویٹر کا اعتراف
ٹوئٹر کا بھارتی حکومت کے خلاف عدالت میں کیس دائر

ٹویٹر نے سال 2021 کی پہلی ششماہی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس پر حکومتوں کی جانب سے ٹویٹ ہٹانے اور دباؤ بڑھانے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

ٹرانسپیرنسی اینڈ اینفورسمنٹ نامی یہ رپورٹ گزشتہ برس سے یکم جنوری تا 30 جون کا احاطہ کرتی ہے۔ اس میں ٹویٹ رکوانے کی درخواستوں، حکومتی دباؤ، ٹویٹ کےرحجانات اور اچھے یا برے استعمالات کا بھی احاطہ کیا گیا ہے۔ لیکن ٹویٹر نے ہر پیراگراف میں اظہار کی آزادی کو مقدم رکھا ہے۔

ٹویٹر نے کہا ہے کہ ان چھ ماہ میں دنیا کی مختلف حکومتوں کی جانب سے اسے 43,387 درخواستیں موصول ہوئیں کہ ٹویٹ ہٹائے جائیں یا پھر اکاؤنٹ معطل کئے جائیں۔ دوسری جانب لگ بھگ دو لاکھ اکاؤنٹس بھی متاثر ہوئے۔

لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ ان ٹویٹس کو حذف کرنے کی 95 فیصد درخواستیں کل پانچ ممالک نے کی تھیں ۔ ان میں بھارت، روس، جاپان، ترکی اور جنوبی کوریا سرِ فہرست ہیں۔ اس طرح پوری دنیا سے اکاؤنٹ بند کرنے کی 54 فیصد درخواستیں بھی انہی ممالک سے کی گئی تھیں۔

Advertisement

ٹویٹر نے بھارتی کوششوں کی تفصیل نہیں بتائی بس اتنا کہا ہے کہ بعض تنازعات کی وجہ سے بھارت نے ٹویٹر اور ٹویٹس پر قدغن لگائی۔ لیکن صاف ظاہر ہے کہ اس سے کشمیر اور علیحدگی کی دیگر تحریکوں سے وابستہ اکاؤنٹس ڈیلیٹ کروائے گئے ہوں گے۔ جاپان میں یہ رحجان سیاسی تھا جبکہ روس نے کریملن اور یوکرین کے تنازعے کو ہوا دینے والی آوازوں کو دبانے کی کوشش کی ہوگی۔

یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر کی حکومتوں کی جانب سے ٹویٹر پر دباؤ برقرار رہا اور اس طرح اس کے حصص اور کاروبار پر بھی منفی اثر ہوا۔ تاہم ٹویٹر نے ییہ بھی کہا ہے کہ اس نے کل 47 لاکھ ایسی ٹویٹس کو ڈیلیٹ کیا ہے جو اس کے اخلاقی اور قانونی حدود کے خلاف تھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گھر بیٹھے اپنے خراب آئی فون کی مرمت کیسے کریں؟ طریقہ جانیے
صارفین اب انٹرنیٹ کے بغیر بھی واٹس ایپ استعمال کرسکیں گے؟
آئی فونز کو تیزی سے چارج کرنے کے لئے یہ طریقے آزمائیں!
انٹرنیٹ کے بغیر واٹس ایپ کا استعمال ممکن ہوگیا؛ طریقہ جانیے
سوشل میڈیا انفلوئنسرز کیلئے بڑی خوشخبری
مفت سولر سسٹم منصوبے کی منظوری؛ کون لوگ درخواست دینے کے اہل ہیں؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر