Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی: اے وی ایل سی پولیس کی کارروائی

Now Reading:

کراچی: اے وی ایل سی پولیس کی کارروائی

کراچی میں اے وی ایل سی پولیس نے کارروائی کی ہے۔

پولیس نے موبائل مارکیٹ، عبد اللہ ہارون روڈ، ویگو ٹیل موبائل سیل سینٹر میں ڈکیتی کی واردات کا سین ڈراپ کردیا، واردات کا ماسٹر مائند، کمپنی کا ملازم اپنے دو ڈکیت ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تین (03) ملزمان گرفتار، ایک (01) سرقہ شدہ کار، ڈکیتی کے دوران لوٹی گئی رقم ساڑھے چھ لاکھ روپے نقد، ڈکیتی کی رقم سے خریدی گئی ایک نئی ہنڈا 125 موٹر سائیکل اور ایک نیا آئی فون برآمد کرلیا۔

پولیس نے بتایا کہ مورخہ 10 جنوری 2022 کو ملزمان ویگو ٹیل موبائل سیل سینٹر، سیکنڈ فلور، ریگل مینشن، عبداللہ ہارون روڈ، صدر میں داخل ہوئے اور اسلحہ کے زور پر چھیالیس لاکھ روپے نقد (4600000) کچھ مختلف بینکوں کے چیکس اور موبائل فونز کی ڈکیتی کر کے فرار ہوگئے، واردات کی سی سی ٹی وی بھی موجود ہے جس میں ملزمان کو واضح طور پر ڈکیتی کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم اسد جو کہ کمپنی کا ملازم ہے اس نے کمپنی میں آتے جاتے لاکھوں روپے کی ٹرانزیکشن دیکھ کر کمپنی میں ڈکیتی کا پلان بنایا، ملزم نے اپنے ساتھی ملزمان کے ساتھ مل کر مورخہ 10 جنوری 2022  کو ڈکیتی کی واردات انجام دی۔

Advertisement

پولیس نے بتایا کہ ساتھی ملزم معراج عادی جرائم پیشہ ہے اور اس سے پہلے قتل، اغواء اور ڈکیتی کی وارداتوں میں جیل جاچکا ہے جبکہ ملزم شاہ زیب بھی موبائل مارکیٹ میں ہی کام کرتا ہے اور اس سے پہلے بھی کمپنی سے پرائز بانڈ چوری کرنے کی وجہ سے بند ہوچکا ہے۔

اے وی ایل سی، سی آئی اے کراچی کے مطابق ملزمان کے عدم گرفتار مفرور ساتھی ملزمان اور مزید گاڑیوں کی برآمد گی کے لئے چھاپہ مارے جا رہے ہیں، گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ضمنی انتخابات میں قومی اسمبلی کے امیدوار کی گاری پر بم دھماکہ
غیر قانونی اوراسمگل شدہ سگریٹ کی فروخت، حکومت کو بڑا مالی نقصان
پولیس کے مبینہ تشدد سے زیرحراست ملزم کی ہلاکت پر سنسنی خیز انکشافات
کراچی میں آج رات سے ہلکی بارش کا امکان
پاک افغان سرحد پردہشتگردوں کی دراندازی ناکام، سیکیورٹی فورسزکی کارروائی میں 7دہشتگردہلاک
وزیراعظم کا بلوچستان میں حالیہ بارشوں سے ہونے والے نقصانات پر گہرے دکھ کا اظہار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر