Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پولیس اہلکاروں پر دہشتگردوں کی فائرنگ، افسر شہید اور 2 اہلکار زخمی

Now Reading:

پولیس اہلکاروں پر دہشتگردوں کی فائرنگ، افسر شہید اور 2 اہلکار زخمی

اسلام آباد پولیس اہلکاروں پر دہشت گردوں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے افسر منور شہید جب کہ 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔

اسلام آباد میں پولیس اہلکاروں پر دہشت گردوں نے فائرنگ کردی جس سے ایک پولیس افسر منور شہید ہوگئے جب کہ فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار روز امین اور راشد زخمی ہوئے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق واقعے کے بعد آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس سینئر افسران کے ہمراہ اسپتال پہنچ گئے اور زخمی پولیس اہلکاروں کی عیادت کی۔

Advertisement
Advertisement

آئی جی اسلام آباد پولیس احسن یونس نےاسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک دہشتگرد حملہ تھا جس کو ناکام بنایا گیا، دہشتگردوں نے جی ایٹ میں پولیس چوکی پر حملہ کیا

انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں نے 50میٹر کے فاصلے سے فائرنگ کی، پولیس کی جانب سے فائرنگ کا موثر جواب دیا گیا، فائرنگ کی زدمیں آکر ایک پولیس اہلکار شہید جب کہ دودہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔

دوسری جانب وزیر داخلہ شیخ رشید نے اسلام آباد میں پولیس اہلکاروں پرفائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اسلام آباد سے رپورٹ طلب کرلی۔

وزیر داخلہ نے فائرنگ سے پولیس اہلکار کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہید پولیس اہلکار کے خاندان سے اظہار تعزیت کرتا ہوں۔

شیخ رشید نے شہید پولیس کانسٹیبل اور زخمی اہلکاروں کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی شہید کانسٹیبل کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کی ہدایت پر قطر سے9سال قبل معاہدے کی دوبارہ منظوری
پنجاب میں کسان کی مشکلات کم نہ ہو سکیں, اراکین اسمبلی بھی ایوان میں چیخ اٹھے
 وزیراعظم کی ہدایت پر صوبوں کوزیادہ گندم خریداری کیلئےخط لکھا ہے، رانا تنویر حسین
مشیراطلاعات بیرسٹرسیف کافیصل کریم کنڈی کےبیان پرردعمل
ننکانہ صاحب میں وقف املاک پرغیرقانونی تعمیرات سےمتعلق توجہ دلاؤ نوٹس
اظہار الحسن نے قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل نہ ہونے کا مسئلہ اٹھا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر