Advertisement

دنیا بڑی تیزی سے ای کامرس کی جانب جارہی ہے، حسان خاور

معاون خصوصی وزیرِ اعلیٰ پنجاب برائے اطلاعات و ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور نے کہا ہے کہ دنیا بڑی تیزی سے ای کامرس کی جانب جارہی ہے۔

حسان خاور نے ای کامرس کے حوالے منقعدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بڑی تیزی سے ای کامرس کی جانب جارہی ہے، ماہر کہتے ہیں دو ہزار بیس میں ایک کامرس کی گروتھ دس سالوں کے برابر تھی، بیس فیصد ٹریڈ آئن لائن ہوتی ہے اور دنیا کے کچھ ممالک میں یہ پچاس سے ساٹھ فیصد تک ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف حکومت کی پالیسی اس حوالے سے بڑی واضح ہے، انویسٹمنٹ وہاں آتی ہے جہاں انفراسٹرکچر اچھا ہو، سہولیات میسر ہوں اور فریم ورک ہو جس پر ہم نے کام کیا ہے، اس وقت پنجاب ترقیاتی کاموں میں سب سے آگے ہی یہی وہ پوائنٹ ہے جو انویسٹرز کو کھینچ کر لاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ستر فیصد سے زائد افراد ویکسینیٹیڈڈ ہو چکے ہیں، ہماری حکومت و وزیر اعلیٰ پنجاب تعلیم اور صحت کے سفر کو تیزی سے آگے لے کر جارہے ہیں، وزیر اعلیٰ نے انویسٹر فسیلٹیشن سیل قائم کیا ہے کو انویسٹرز کے لیے سہولیات کو فراہم کرتا ہے۔

ترجمان حکومت پنجاب نے کہا کہ بزدار حکومت نے دوسرا بڑا کام زیرو این۔او۔سی پالیسی کا کیا ہے، ہم اس کو رسک سے کلاسیفائیڈ کرتے ہیں، صوبے بھر میں اسپیشل ٹیکنالوجی زونز کا جال بچھایا گیا ہے، ہم نےلاہور میں ٹیکنو پارک پر کام شروع کیا، ہم لیبر کو ٹرین اور موجودہ ٹیکنالوجی کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کے لیے بھی کام کر رہے ہیں۔

Advertisement

حسان خاور نے کہا کہ ٹیوٹا میں وزیر اعلیٰ کا ٹارگٹ ہے کہ مزید دس ہزار افراد کو ٹرینڈ کرنا ہے، پنجاب حکومت کی کاوشوں کی وجہ سے پرائیوٹ سیکٹر بھی اپنا کردار ادا کر رہا ہے، پرائیوٹ سیکٹر لوگوں کو ٹریننگ بھی دے رہے ہیں اور پیسہ بھی ملک میں لا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ایک برس کے دوران ای کامرس میں دوگنی ترقی ہوئی ہے، سانحہ مری کی رپورٹ مرتب ہو رہی ہے اور آخری مراحل میں ہے، انکوائری میں تعین کیا جا رہاہے کہ غفلت کا مرتکب کون ہوا، نواز شریف کے حوالے سے تشکیل دیئے جانے والا بورڈ ہر پہلو سے کام کر رہا ہے،  نواز شریف کی متعدد چہل قدمی کی تصاویر سامنے آئی ہیں۔

ترجمان حکومت پنجاب نے کہا کہ اگر ملک چھوڑ کر لندن میں پناہ لینا حکومت ہے تو واقعی ہی حکومت نہیں ہے، اگر پورے پنجاب کا بجٹ لاہور پر لگانا حکومت ہے تو واقعی حکومت نہیں ہے، بارشوں کے پانی میں کھڑا ہوکر تصویریں بنانا حکومت ہے تو حکومت نہیں ہے۔

معاون خصوصی وزیرِ اعلیٰ پنجاب برائے اطلاعات و ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور کا مزید کہنا تھا کہ آج حکومت تین بڑے نیشنل ڈیم بنارہی ہے اور سات ڈیم پنجاب میں بنا رہی ہے، یہ ایک نئی طرح کی حکومت ہے جسے شاہی عینک اتار کر جمہوریت کی نظر سے دیکھنا پڑے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
پاک افغان طورخم بارڈر آج بیسویں روز بھی ہر قسم کی سرگرمیوں کیلئے بند
Advertisement
Next Article
Exit mobile version