وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ آج ملک میں سیاحت کا انقلاب برپا ہوچکا ہے۔
قومی اسمبلی میں اسپیکر اسد قیصر کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا جس میں فواد چوہدری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن لیڈر عدالت سے چھٹی لے کر پارلیمنٹ آئے، خیال تھا شہباز شریف عوامی لیڈر بن کر بات کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ لیکن انہوں نے سانحہ مری پر بھی شعبدہ بازی کی، لیڈر پیدا ہوتے ہیں جعلی طریقے سے بنائے نہیں جاتے، تیس سال حکومت میں رہ کر بھی لیڈر نہیں بن سکتے، 24 گھنٹے میں ریسکیو کا عمل مکمل کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ آج ملک میں سیاحت کا انقلاب برپا ہوچکا ہے، یہ ہمیں درس دے رہے ہیں، شہباز شریف جب وزیر اعلیٰ تھے روز واقعات ہوتے تھے، ہمارے ایم این ایز، ایم پی ایز عوام کے ساتھ مری میں کھڑے تھے، ماڈل ٹاؤن یا مری تمام ترقی اپنے گھروں کے اردگرد ہوئی۔
فواد چوہدری نے کہا کہ اج لاکھوں لوگ پاکستان میں انٹرنل سیاحت سے مستفید ہو رہے ہیں، سیاحت کو پرانے سیٹ اپ کے ساتھ نہیں چلایا جاسکتا، بدقسمتی سے ہر چیز نئی بنانی پڑ رہی ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو بنیادوں سے اینٹ لگا کر کھڑا کرنا پڑ رہا ہے، عمران خان کی قیادت میں پاکستان بنے گا، ہم ان کے بوئے ہوئے کانٹے صاف کر رہے ہیں، اگلے سات سال میں بھی ان کا رونا دھونا جاری رہے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News