Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

واٹس ایپ صارفین کی مدد کا فیچر متعارف کرانے کے لیے تیار

Now Reading:

واٹس ایپ صارفین کی مدد کا فیچر متعارف کرانے کے لیے تیار
واٹس ایپ

واٹس ایپ نے بی ٹا پروگرام کے تحت اپنے صارفین کے لیے ایک اور مفید فیچر کا اضافہ کردیا ہے۔

واٹس ایپ میں ہونے والی تبدیلیوں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ وے بی ٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ اپنے استعمال کنندگان کے لیے ’ ان ایپ سپورٹ ‘ کے نام سے ایک اور فیچر متعارف کرانے پر کام کر رہا ہے۔

اس اہم فیچر کی مدد سے اب صارفین کسی بھی مسئلے کی صورت میں چیٹ میں جا کر واٹس ایپ سپورٹ کے نمائندے سے بات کر سکیں گے۔

اس فیچر کو ابتدائی طور پر کچھ عرصے قبل بی ٹا ٹیسٹرز کے لیے جاری کیا گیا تھا تاہم کچھ وقت بعد نامعلوم وجوہات کی بنا پر اسے ہٹا دیا گیا تھا۔

Advertisement

تاہم اس فیچر کو دوبارہ بی ٹا اکاؤنٹ کے لیے جاری کردیا گیا ہے، لیکن فی الحال یہ ہر کسی کے لیے دست یاب نہیں اور امید ہے کہ واٹس ایپ کی آئندہ آنے والی اپ ڈیٹ میں اسے شامل کردیا جائے گا۔

یاد رہے کہ اس فیچرسے صرف وہ بی ٹا صارفین مستفید ہوسکیں گے جواینڈروئیڈ کے لیے واٹس ایپ بی ٹا 2.22.3.5 اور آئی او ایس کے لیے واٹس ایپ بی ٹا 22.2.72 استعمال کر رہے ہیں۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ واٹس ایپ سپورٹ کے چیٹ اکاؤنٹ پر سبز رنگ کا ویریفائیڈ چیک مارک لگا ہوگا صارفین اپنی نجی معلومات صڑف ویریفائیڈ اکاؤنٹ کے ساتھ ہی شیئر کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واٹس ایپ صارفین کے لئے اچھی خبر
ٹیکنالوجی کی دوڑ میں ’ایپل‘ نے اپنا منفرد مقام کھو دیا
آئی فون خریدنے کے خواہشمندوں کو کتنا ٹیکس پی ٹی اے کو دینا ہوگا؟ جانیے
یوٹیوب پر اشتہارات کو بلاک کرکے ویڈیوز دیکھنا ناممکن
سام سنگ کا اپنے صارفین کے لئے بڑا اعلان
آئی فون بنانے والی کمپنی "ایپل" کو اب تک کا بڑا دھچکا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر