Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

نااہل حکومت کی وجہ سے 70 سال میں سب سے زیادہ مہنگائی ہوئی، ناصر حسین شاہ

Now Reading:

نااہل حکومت کی وجہ سے 70 سال میں سب سے زیادہ مہنگائی ہوئی، ناصر حسین شاہ
ناصر شاہ

صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ نااہل  حکومت کی وجہ سے 70 سال میں سب سے زیادہ مہنگائی ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پورے پاکستان میں بہتری چاہتے ہیں۔

سید ناصر حسین  شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں صفائی ہو،  کچرے سے عوام کی جان چھوٹے اسی پر عمل پیرا ہیں، لاڑکانہ سے جمع ہونے والے کچرے کے اگلے مرحلے میں ویسٹ ٹو انرجی بجلی بنائی جائے گی۔

صوبائی وزیر بلدیات نے کہا کہ وزیر اعظم بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، نااہل وفاقی حکومت کی وجہ سے 70 سال میں سب سے زیادہ مہنگائی ہوئی ہے۔

  ناصر حسین  شاہ نے کہا کہ ماضی میں 25 ہزار ارب ان کے دور میں 46 ارب روپے تک پہنچ گیا، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے ان کی ایمانداری کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے۔

Advertisement

  ناصر حسین  شاہ کا کہنا تھا کہ ان کے دن گنے جا چکے بلاول بھٹو کا مارچ گرتی دیوار کو آخری دھکا ثابت ہوگا، پیپلز پارٹی ہمیشہ جمہوری اور ٹیبل ٹاک کی بات کرتی ہے۔

صوبائی وزیر بلدیات نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے مخصوص اور قلیل وقت میں بلدیاتی قانون پاس کیا،  ہم نے کہا کہ بلدیاتی بل میں بہتری لائیں گے اور لائیں ہیں۔

  ناصر حسین  شاہ نے کہا کہ بلاول بھٹو کی ہدایات پر وزیر اعلی سندھ کے ساری انتظامیہ کو تبدیل کرنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔

  ناصر حسین  شاہ کا کہنا تھا کہ مہاجر، سنڈھی، پٹھان پنجابی کی بات کرنے والوں کے بھی دن گنے جا چکے ، پیپلز پارٹی کبھی لسانیت کی سیاست نہیں کرتی ہمیں سب کا احترام ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب تک پی ڈی ایم بلاول بھٹو زرداری کے وژن کے مطابق کام کرتی رہی کامیابیاں ملیں ، ہم نے ہی وزیر اعظم کو ان کے حلقہ میں شکست دی یوسف رضا گیلانی کو بھی کامیاب کروایا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئی ایم ایف کےایگزیکٹوبورڈکا29اپریل تک کاشیڈول جاری
وزیراعظم کابلوچستان اورکےپی میں شدیدبارشوں سےجانی ومالی نقصان پراظہارافسوس
ملک میں مقیم غیر ملکی شہریوں کی حفاظت کویقینی بنانےکیلئے پُرعزم ہیں، دفترخارجہ
اسلام آبادکےتجارتی مرکزبلیوایریامیں پٹرول ٹینکرمیں آگ لگ گئی
سپارک کا 10اسٹک والے سگریٹ پیک کی منظوری کے معاملے پر اظہارِ تشویش
اسلام آبادہائیکورٹ کے6ججزکےخط کےمعاملےپراہم پیشرفت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر