پاکستان کسٹمز کی جانب سے ملتان ایئرپورٹ پر کامیاب کارروائی کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کارروائی کے نتیجے میں دبئی سے ملتان آنے والی فلائٹ میں مسافر کے سامان سے 20 شراب کی بوتلیں برآمد کرلی گئی ہیں۔
ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ کسٹم اسٹاف نے دوران چیکنگ مسافر کے سامان سے 20 شراب کی بوتلیں برامد کیں۔
ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق مسافر کی شناخت محمد تنویر کے نام سے ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ کسٹم اسٹاف نے شراب کی بوتلیں ضبط کرکے مسافر کو جانے کی اجازت دے دی ہے۔
یاد رہے کہ کچھ روز قبل بھی پاک بحریہ اور کسٹمز نے منشیات کے خلاف مشترکہ آپریشن میں شراب کی 4600 بوتلیں ضبط کرلی تھیں۔
ترجمان پاک بحریہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا تھا کہ پاک بحریہ اور کسٹمز نے سمندر میں مشترکہ انسداد منشیات آپریشن کیا ، آپریشن بلوچستان کے ساحل کے قریب سمندر میں انٹیلیجنس معلومات کی بنیاد پر کیا گیا۔
ترجمان پاک بحریہ کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران شراب کی 4600 بوتلیں ضبط کی گئیں، ضبط کی جانے والی منشیات کی قیمت عالمی مارکیٹ میں تقریبا 70 ملین روپے ہے۔
ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ضبط کی جانے والی منشیات مزید قانونی کارروائی کیلئے اینٹی نارکوٹکس فورس کے سپرد کر دی گئی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News