Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

شادی ہالز پر پابندی کو مسترد کرتے ہیں، کیٹرز اینڈ ڈیکوریٹرز ایسوسی ایشن

Now Reading:

شادی ہالز پر پابندی کو مسترد کرتے ہیں، کیٹرز اینڈ ڈیکوریٹرز ایسوسی ایشن
no functions gatherings or parties will be allow at night in Hyderabad

کیٹرز اینڈ ڈیکوریٹرز ایسوسی ایشن نے این سی او سی کے شادی ہالز کو بند کرنے کے فیصلے کو مسترد کردیا۔

قیص منصور شیخ چیئرمین کیٹرز اینڈ ڈیکوریٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہےکہ برطانیہ اور امریکہ میں بھی اومیکرون ہے تاہم وہاں پر پابندی نہیں لگائی جارہی ۔

چیئرمین کیٹرز اینڈ ڈیکوریٹرز ایسوسی ایشن نے کہاکہ دو سالوں میں 5 ماہ شادی ہالز کا کاروبار ہوا باقی پورا عرصہ کاروبار بند رہاہے، شادی ہالز کی صنعت سے 90 چھوٹی انڈسٹریز وابستہ ہیں۔

انہوں نے کہاکہ این سی او سی اپنے فیصلے پر نظر ٹانی کرے، اس صنعت سے وابستہ مزدور طبقہ کہاں جائے گا ان کی روٹی روزی کا کیا ہوگا۔

قیص شیخ کا زمید کہنا تھا کہ ہم اپنے شادی ہالز میں کورونا ایس او پیز پر دو سال سے عملدرآمد کراتے آرہے ہیں، شادی ہالز پر پابندی کو مسترد کرتے ہیں ۔

Advertisement

این سی او سی کا کورونا کے باعث نئی پابندیوں کا اطلاق

این سی او سی کا کہنا ہےکہ 12 سال سے کم عمر اسٹوڈنٹس صرف 3 دن اسکول آئینگے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکا اہم اجلاس ہوا،جس میں کورونا سے متعلق نئی پابندیوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔

این سی او سی کے اجلاس میں نئی پابندیوں کا فیصلہ صوبوں کی مشاورت سے کیا گیا ہے، پابندیوں کا اطلاق 20 سے 31 جنوری تک ہوگا۔

این سی او سی کے مطابق  10 فیصد سے زائد شرح والے تمام شہروں میں ہر قسم کے اجتماعات پر پابندی عائد ہوگی، ان ڈور اجتماعات میں 300 افراد کہ گنجائش کی اجازت ہو گی، 300 افراد آؤٹ ڈور اجتماعات کر سکیں گے۔

Advertisement

 این سی او سی کے اعلامیے کے مطابق مطابق 10 فیصد سے زائد شرح والے شہروں میں انڈور شادی تقریبات اور ڈائن ان پر بھی پابندی عائد ہوگی۔

اعلامیے کے مطابق 10 فیصد سے زائد شرح والے شہروں میں تعلیمی سرگرمیاں بھی محدود ہونگی، 12 سال سے کم عمر اسٹوڈنٹس صرف 3 دن آئینگے اور 50 فیصد حاضری ہوگی۔

اس کے علاوہ 12 سال سے زائد عمر کے اسٹوڈنٹس کی مکمل حاضری  اور ان کی ویکسی نیشن بھی لازمی قرار دے دی گئی۔

واضح رہےکہ این سی او سی ان نئی پابندیوں کے فیصلوں پر نظر ثانی 27 جنوری کو کرے گی۔

ملک بھر میں کورونامثبت کیسز کی شرح 9.48 فیصد ریکارڈ

ملک بھر میں کورونا کے وارجاری ہیں، مثبت کیسز کی شرح 9.48 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

Advertisement

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعدادو شمار کے مطابق پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 8 افراد جاں بحق ہو گئے، جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 37 ہو گئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 5 ہزار 472 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 13 لاکھ 38 ہزار 993 ہو گئی۔

Advertisement

این سی او سی کے اعدادوشمار کے مطابق  گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 57 ہزار 669 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 9.48 فیصد رہی۔

سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 5 لاکھ 9 ہزار 308، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 82 ہزار 619، پنجاب میں 4 لاکھ 55 ہزار 499، اسلام آباد میں ایک لاکھ 12 ہزار 557، بلوچستان میں 34 ہزار 744، آزاد کشمیر میں 34 ہزار 811 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 455 ہو گئی ہے۔

اب تک کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 091 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

 سندھ میں 7 ہزار 709، خیبرپختونخوا 5 ہزار 965، اسلام آباد 969، گلگت بلتستان 187، بلوچستان میں 367 اور آزاد کشمیر میں 749 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خیبر میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی، تین دہشت گرد جہنم واصل
ایشیائی ترقیاتی بینک کی کلائمٹ فنانسنگ 23.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئی
سگریٹ ٹیکس میں اضافے سے فروخت میں کمی کا رجحان
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل
نوجوان ملک میں قیمتی زرمبادلہ کمانے میں اہم کردار اداکر سکتے ہیں، وزیراعظم
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ مسترد کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر