Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت منی بجٹ واپس لے آئی ایم ایف کی غلامی کسی صورت قبول نہیں، سراج الحق

Now Reading:

حکومت منی بجٹ واپس لے آئی ایم ایف کی غلامی کسی صورت قبول نہیں، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج ا لحق نے کہا ہے کہ حکومت منی بجٹ واپس لے آئی ایم ایف کی غلامی کسی صورت قبول نہیں۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ منی بجٹ نے حکومت کا باقی وقت منی مائز کر دیا ہے، حکومت منی بجٹ واپس لے، آئی ایم ایف کی غلامی کسی صورت قبول نہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف اور حکومت کولانے والے اب پی ٹی آئی کو مزید سہارا نہیں دیں گے، وزیراعظم نے قوم کو خواب دکھائے، ساڑھے تین برسوں میں تعبیر کے لیے ایک تدبیر نہیں اپنائی۔

Advertisement

سراج الحق نے کہا کہ موجودہ اور سابقہ حکمران قرض کے نشے کے عادی ہیں، قوم کی طرف سے حکمران اشرافیہ کو مسترد کرنے کا وقت آ گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا سونامی ملکی اداروں کی نیلامی چاہتا ہے، کامیاب نہیں ہونے دیں گے،

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومتوں نے 22مرتبہ آئی ایم ایف سے قرضہ لیا، کشمیر کو بھارت کے حوالے کردیا گیا۔

سراج الحق نے کہا کہ حکومت نے تسلیم کرلیا کہ امریکا کے حکم پر ملک کے فیصلہ ہوتے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں امیر جماعت اسلامی سراج ا لحق نے کہا کہ آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالرکے لیے عوام کو قربانی کا بکرا بنا دیا گیا، آئی ایم ایف حکم دے تو حکومت ہوا اور روشنی پربھی ٹیکس لگا دے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ بے رحم حکمران غریب کش منصوبے پر گامزن ہیں، قوم پر 350 ارب کابوجھ ڈال کر حکمران جھوٹی وضاحتیں پیش کررہے ہیں۔

Advertisement

سراج ا لحق نےکہا کہ ملکی معیشت ملک طور پر تباہ ہوگئی، تجارتی خسارہ میں پچھلے چھ ماہ میں 25ارب ڈالر اضافہ ہوا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت نے ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ قرضے لیے، بجلی اور گیس کا ٹیرف بڑھانے کی تیاریاں ہو رہی ہیں۔

امیر جماعت اسلامی سراج ا لحق کا مزید کہنا تھا کہ ملک کے وسائل پر چند خاندانوں کا قبضہ ہے، سابقہ حکمران جماعتیں بھی ملک کی تباہی کی برابر کی ذمہ دار ہیں۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اور ترکیہ کا تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات بڑھانے کی ضرورت پر زور
ڈی جی IAEA کی پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کی کوششوں کی تعریف
کراچی، 7 سالہ صارم قتل کیس، والد کا انصاف کا مطالبہ
کراچی: شبِ برات کے دوران پانی کی بلا تعطل فراہمی، واٹر کارپوریشن کے خصوصی اقدامات
اے سی سی اے کے زیر اہتمام ’پی ایل سی 2025 کانفرنس‘ کا کامیاب انعقاد
سرکاری حج اسکیم، تیسری قسط جمع کروانے کا کل آخری دن
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر