Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پیپلز پارٹی نے غیر جمہوری رویہ اپنایا ہوا ہے، حافظ نعیم الرحمان

Now Reading:

پیپلز پارٹی نے غیر جمہوری رویہ اپنایا ہوا ہے، حافظ نعیم الرحمان
حافظ نعیم الرحمان 

حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے غیر جمہوری رویہ اپنایا ہوا ہے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے جلسے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم نے کراچی کے مسئلے پر کبھی ہڑتال نہیں کی ، دھرنے میں مختلف سیاسی جماعتوں کے لوگ شرکت کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کہ آج دھرنے کا 23 واں دن ہے ، سخت موسم کے باوجود کارکنان دھرنے میں شریک ہیں ، شرکا کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ، دھرنے کے شرکا کو سلام پیش کرتا ہوں۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کراچی کے اسپتال اور تعلیمی ادارے واپس کیے جائیں ، کراچی میں یونین کمیٹی آبادی کے حساب سے بنائی جائیں ، ایم کیو ایم نے ہمیشہ مینڈیٹ کا سودا کیا ، پیپلز پارٹی وفاق کے خلاف مارچ کرنے جارہی ہے ، پہلے اپنے صوبے کی فکر کریں۔

امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ مطالبہ کرتے ہیں کراچی کو موٹر وہیکل ٹیکس دیا جائے ، کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کو بلدیہ کے اختیار میں دیا جائے ، کچھ لوگ اب بھی تقسیم کی سیاست کر رہے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے تحت سندھ اسمبلی پر کالے بلدیاتی قانون کے خلاف دھرنا جاری ہے ، دھرنا گاہ کی تزئین و آرائش کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے ، دھرنا گاہ میں آج سے فیملی فوڈ فیسٹیول کا آغاز ہوگا۔

حافظ نعیم الرحم ن نے کہا کہ فیملی فوڈ فیسٹیول دو دن جاری رہے گا ، فوڈ فیسٹیول شام 6 تا رات1 بجے تک جاری رہے گا ، فوڈ فیسٹیول میں ہر طرح کے فوڈ اسٹالز لگائے جارہے ہیں ، دھرنے میں شام میں کراٹے اور مارشل آرٹ کے مقابلے ہونگے جبکہ مختلف مکاتب فکر کے نمائندہ وفود شرکت کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک فوج کا بلوچستان کےمتاثرہ علاقوں میں بڑے پیمانے پر ریلیف اور ریسکیو آپریشن
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا چینی زبان کے عالمی دن پر پیغام
بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار باردانہ کی خریداری کے طریقہ کار کو تبدیل کرنے کا فیصلہ
آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی
پاکستان کےبیلسٹک میزائل پروگرام کےحوالے سے ترجمان دفترخارجہ کا بیان
دیپال پور میں معمولی تلخ کلامی پر اوباش نوجوانوں کا کمسن بچوں پر وحشیانہ تشدد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر