Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورٹ مارشل کیخلاف دائر درخواستوں کو جلد سماعت کیلئےمقررکیا جائے، سپریم کورٹ

Now Reading:

کورٹ مارشل کیخلاف دائر درخواستوں کو جلد سماعت کیلئےمقررکیا جائے، سپریم کورٹ
سپریم کورٹ
Advertisement

سپریم کورٹ نےدورانِ سماعت ریمارکس دیے کہ کورٹ مارشل کے خلاف دائردرخواستوں کو جلد سماعت کیلئےمقررکیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں سابق آرمی افسران کی جانب سے کورٹ مارشل کیخلاف دائر درخواستوں پرسماعت ہوئی۔

جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے دائر درخواستوں پر سماعت کی۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے جواب جمع کرانے کیلئےعدالت سے مزید وقت دینے کی استدعا کردی جس پرعدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو جواب جمع کرانے کیلئے دو ہفتوں کا وقت دے دیا۔

سپریم کورٹ نے ہدایت کی کہ کیس کو جلد سماعت کیلئے مقررکیا جائے۔

Advertisement

درخواست گزارسابق کرنل آزاد منہاس نے استدعا کی کہ عدالت کوئی تاریخ مقررکردے۔

جسٹس عمرعطا بندیال نے ریمارکس میں کہا کہ سپریم کورٹ تاریخ مقررنہیں کرتی، لکھ دیا ہے کہ جلد سماعت کیلئے مقررکیا جائے۔

درخواست گزارنے کہا کہ گزشتہ سماعت پربھی حکومت نے جواب جمع کرانے کیلئے وقت مانگا تھا۔ ہم 26 سال سے انصاف کیلئے دھکے کھا رہے ہیں۔

جسٹس عمرعطا بندیال نے کہا کہ کوئی بات نہیں ہم آپ کو آرام سے سنیں گے۔ آگے اللہ مالک ہے۔

واضح رہے کہ سابق کرنل عنایت اللہ خان اورآزاد منہاس کو 1995 میں بے نظیر کی حکومت گرانے کے الزام میں سزا سنائی گئی تھی۔

Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
رواں مالی سال کی معاشی کارکردگی رپورٹ جاری
آصف علی زرداری سے ایران اور فلسطین کے سفراء کی الگ الگ ملاقات
وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جوبائیڈن کا خط
شانگلہ حملے کے ملزمان کو کٹہرے میں لائیں گے ، وزیر داخلہ
وادی نیلم میں بارش اوربرفباری کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئی
وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر