Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بیوی کا نیند میں بڑبڑا کر جرم کا اعتراف، شوہر نے مقدمہ کردیا

Now Reading:

بیوی کا نیند میں بڑبڑا کر جرم کا اعتراف، شوہر نے مقدمہ کردیا

بیوی نے نیند میں بڑبڑا کر جرم کا اعتراف کیا جس پر شوہر نے مقدمہ درج کروادیا جب کہ عدالت نے 16 ماہ کی سزا سنادی اور جج نے شوہر کے اس اقدام کی تعریف کی۔

روتھ اور اینٹونی جو 2010 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے، اچھی زندگی گزار رہے تھے، گھر والوں کے سامنے کچھ مسائل آئے تو روتھ نے ’’کرسٹل ہال کیئر ہوم‘‘ میں نوکری کی۔

ایک دن روتھ رات گئے اچانک نیند میں بڑبڑانے لگی، انٹونی بھی نیند سے بیدار ہوگیا، تھوڑی دیر بڑبڑانے کے بعد روتھ نے ایک ایسی بات کہی جس سے انٹونی کا دل ٹوٹ گیا کہ جس بیوی کو وہ اتنی محبت اور عزت دیتا تھا وہ چور نکلی۔

روتھ نے’’کرسٹل ہال کیئر ہوم‘‘ ایک کی معذور خاتون کا اے ٹی ایم کارڈ چرایا تھا، روتھ نے یہ سب باتیں اپنی نیند میں قبول کرلیں جس کے بعد اینٹونی نے اسے جگایا اور تمام باتوں کی تصدیق کے لیے دوبارہ استفسار کیا تو روتھ نے سارا واقعہ سنایا،  پھر کیا ہوا انٹونی نے پولیس میں بیوی کے خلاف رپورٹ درج کرادی۔

کچھ عرصہ قبل دونوں میکسیکو گئے تھے وہاں روتھ نے بہت پیسہ خرچ کیا، انٹونی کو پیسے کی اچانک بارش پر شک ہوا لیکن اس وقت روتھ نے کوئی جواب نہیں دیا پھر اچانک ایک رات وہ فرش پر پڑے پرس میں کچھ نقدی اور ایک نامعلوم اے ٹی ایم دیکھ کر حیران رہ گیا۔

Advertisement

اس کے بعد جیسے ہی اس نے نیند میں سچائی کا اعتراف کیا تو سب کچھ واضح ہوگیا، اینٹونی کو دُکھ ہے کہ کب اور کیسے اس کی بیوی اتنی بے رحم ہوگئی کہ اس نے وہیل چیئر پر چلنے والی ایک بے سہارا عورت کے پیسوں پر بری نظر ڈالی۔

جب روتھ نے پریسٹن کراؤن کورٹ کی عدالت میں پیشی کے بعد اپنی چوری کا اعتراف کیا تو عدالت کے جج نے انٹونی کی ہمت اور سخت کارروائی کی تعریف کی عدالت نے روتھ کو 16 ماہ کی سزا سنائی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تصویر میں موجود غلطی کو 7 سیکنڈ میں تلاش کریں!
غلط بٹن دبانے پر خاتون لاکھوں ڈالرز جیت گئیں
دنیا کے معمر ترین شخص کی دراز عمر کا راز کیا ہے؟ جانیئے
27 سیکنڈ میں تصویر میں موجود سب سے شرارتی بچے کی نشاندہی کریں!
تصویر میں موجود 3 فرق کی نشاندہی کریں!
10 سیکنڈ میں تصویر میں موجود کتا تلاش کریں!!!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر