Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

100 پونڈ وزن اٹھا کر دو گھنٹے پرواز کرنے والا ڈرون

Now Reading:

100 پونڈ وزن اٹھا کر دو گھنٹے پرواز کرنے والا ڈرون

فائرفلائی کمپنی نے سامان بردار ڈرون پر اپنی توجہ مرکوز کررکھی ہے۔ اب انہوں نے اپنا نیا ماڈل پیش کیا ہے جو ایک سو پونڈ وزن اٹھا کر دو گھنٹے مسلسل پرواز کرسکتا ہے۔

یہ ایک طرح کا ملٹی کاپٹر ہے اور ایسے ڈرون بھاری وزن بہت تھوڑے فاصلے تک لے جاسکتےہیں کیونکہ ان کی قوت اور توانائی والی بیٹیریاں اس کی اجازت نہیں دیتیں۔

اب کیلیفورنیا میں واقع پیرالل فلائٹ ٹیکنالوجیز کی ذیلی کمپنی فائر فلائی نے اس پر کام شروع کیا ہے جس میں ناسا کا تعاون شامل تھا۔ اس کے علاوہ امریکی محکمہ زراعت اور نیشنل سائنس فاؤنڈیشن نے بھی کام کیا ہے۔

اس میں ایک پیٹرول انجن اور ایک برقی موٹر نصب ہے اور یہ دونوں ملکر مجموعی طور پر 4 پنکھڑیوں والے بریکٹ کو تیزی سےچلاتے ہیں۔ یہ سب مل کر فوری لفٹ آف اور پرواز کی قوت فراہم کرتےہیں۔ لیکن اس کا نظام ایسا بنایا گیا ہے کہ ایک پنکھڑی بند یا فیل ہونے کی صورت میں کوئی فرق نہیں پڑتا۔ فوری طور پر سارا بوجھ تین پروپیلر پر تقسیم ہوجاتا ہے اور ڈرون ہموار انداز میں پرواز کرتا رہتا ہے۔

Advertisement

اس کا موجودہ ماڈل ایک مرتبہ چارج ہونے کے بعد مسلسل ایک گھنٹہ 40 منٹ تک پرواز کرتا رہتا ہے اور 100 پونڈ وزن اٹھا کر 200 کلومیٹر دوری تک لے جاسکتا ہے۔ اگر وزن کم کرکے 50 پونڈ کردیا جائے تو اس کی رفتار کا دورانیہ تین گھنٹہ 20 منٹ تک بڑھ جائے گا اور یہ مجموعی طور پر 402 کلومیٹر دور تک جاسکتا ہے۔

اس کے مقابلے میں بہتر سے بہتر برقی کواڈکاپٹر ڈرون صرف پانچ کلو وزن کے ساتھ 30 منٹ تک ہی پرواز کرسکتے ہیں۔ اپنے جی پی ایس نظام کے تحت اسے گوگل میپس سے کسی بھی مقام پر بھیجا جاسکتا ہے۔ اس کا سب سے زیادہ استعمال آفات اور ہنگامی حالت میں خوراک اور ادویہ کی فراہمی میں کیا جاسکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سوشل میڈیا انفلوئنسرز کیلئے بڑی خوشخبری
مفت سولر سسٹم منصوبے کی منظوری؛ کون لوگ درخواست دینے کے اہل ہیں؟
شاعری میں بھی مصنوعی ذہانت کا استعمال
موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس کی بندش سے متعلق بڑی خبر آگئی
پلے اسٹور سے یہ ایپس ہرگز ڈاؤن لوڈ نہ کریں، ورنہ۔۔۔!
ایلون مسک کا بھارت کا دورہ ملتوی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر