
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان غریب تر ہوگیا ہے مگرعمران امیر تر ہوگیا ہے۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ٹویٹر پر اپنے جاری کردہ ایک پیغام میں کہا کہ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کے حوالے سے الیکشن کمیشن کی رپورٹ ایک گھناؤنا فرد جرم ہے۔
پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کے حوالے سے الیکشن کمیشن کی رپورٹ نہ صرف پارٹی کرپشن کےحوالے سے گھناؤنافرد جرم ہےبلکہ اس سے منافقت کاپردہ بھی چاک ہواہے، اسی طرح عمران خان کاٹیکس ریکارڈظاہرکرتاہےکہ اقتدارکےبعدان کی آمدنی میں50گناسےزائدکااضافہ ہوا،پاکستان غریب ترہوگیاہےمگرعمران امیرترہوگیاہے۔ https://t.co/sle0xjikoq
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) January 5, 2022
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کے حوالے سے الیکشن کمیشن کی رپورٹ سے نہ صرف پارٹی کرپشن بلکہ منافقت کا پردہ بھی چاک ہوا ہے، پاکستان غریب تر ہوگیا ہے مگرعمران امیر تر ہوگیا ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کا ٹیکس ریکارڈ ظاہر کرتا ہے کہ اقتدار کے بعد ان کی آمدنی میں 50 گنا سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News