Advertisement

عالمی برادری کشمیریوں پر مظالم کے خاتمے کے لئے فوری اقدامات کرے، ترجمان دفترخارجہ

ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ عالمی برادری غیر قانونی مقبوضہ علاقوں میں محاصرہ شدہ کشمیریوں کے قتل عام اور ان پرمظالم کے خاتمے کے لئے فوری اقدامات کرے۔

اپنے ایک بیان میں ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخار احمد نے کہا کہ بھارتی قابض افواج کے ہاتھوں مقبوضہ کشمیر میں 5 مزید نہتے کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل عام کی سخت ترین مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قابض افواج نے ان نہتے کشمیریوں کو پلوامہ اور بڈگام میں 29 اور 30 جنوری کو شہید کیا جبکہ جنوری کے مہینہ میں جعلی گھیراؤ اور تلاشی آپریشنوں اور جعلی مقابلوں میں کم از کم 23 کشمیریوں کو شہید کیا گیا۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ انتہا پسندانہ ہندوتواء مسلم کش نظریات کے تحت بھارتی قابض افواج مقبوضہ علاقوں میں کشمیریوں بالخصوص نوجوانوں کو نشانہ بنا رہی ہیں، عالمی برادری غیر قانونی مقبوضہ علاقوں میں محاصرہ شدہ کشمیریوں کے قتل عام اور ان پرمظالم کے خاتمے کے لئے فوری اقدامات کرے۔

عاصم افتخار احمد نے کہا کہ ہم بھارتی حکام کے مبینہ پاکستانی مزاحمت کار کے قتل کے جھوٹے دعووں کو مسترد کرتے ہوئے ان کی مذمت کرتے ہیں، بھارتی قابض افواج نہتے کشمیریوں کو مبینہ عسکریت پسند قرار دے کر مالی انعامات اور بہادری کے تمغوں کے لیے شہید کرنے میں بدنام ہیں۔

Advertisement

ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخار احمد کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کشمیری عوام کے جذبے کو سلام پیش کرتا ہے، یہ عوام اقوام متحدہ سلامتی کونسل قراردادوں کے تحت اپنے قانونی و جائز حق استصواب رائے کے حصول کے لیے منصفانہ و جائز جدوجہد کر رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
Advertisement
Next Article
Exit mobile version