Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

میر حاکم اپنی “نانی” کی تصویر دیکھ کر خوش

Now Reading:

میر حاکم اپنی “نانی” کی تصویر دیکھ کر خوش

محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی صاحبزادی اور شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹینکنالوجی (زیبسٹ یونیورسٹی) کی چیئر پرسن بختاور بھٹو زرداری نے اپنے ننھے سے بیٹے میر حاکم بھٹو زرداری کی ایک بہت ہی کیوٹ سی تصویر ٹوئٹر پر شیئر کی ہے۔

تصویر میں ننھے میاں انتہائی دلچسپی اور انہماک کے ساتھ اپنی نانی بے نظیر بھٹو شہید کی تصویر کو دیکھ رہے ہیں۔

بختاور بھٹو نے شیئر کی گئی تصویر پر 21 جنوری 2022 کا کیپشن دیا اور دل کا ایموجی بنایا۔

جس کا مطلب ہے کہ یہ تصویر 21 جنوری کو لی گئی ہوگی۔

خیال رہے کہ بختاور کی شادی پچھلے سال جنوری میں دبئی کے ایک بزنس مین محمود چوہدری سے ہوئی تھی، شادی کی تقریبات ایک ہفتے تک جاری رہی تھیں۔

بختاور بھٹو اور ان کے شوہر محمود چوہدری کے یہاں بیٹے کی ولادت 10 اکتوبر 2021 کو ہوئی تھی، جس کی تصدیق شام ساڑھے پانچ بجے سوشل میڈیا پوسٹس کے زریعے کی گئی تھی۔ جوڑے نے بیٹے کا نام میر حاکم بھٹو زرداری رکھا تھا۔

بختاور بھٹو زرداری کے ہاں بیٹے کی پیدائش کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی بہن کا ٹوئٹ ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’وہ آفیشلی ماموں بن گئے‘۔

Advertisement

https://twitter.com/BBhuttoZardari/status/1447542755627044871?s=20

بختاور کی چھوٹی بہن آصفہ بھٹو زرداری نے بھی ان کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے اپنے خالہ بننے پر خوشی کا اظہار کیا۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
6 سیکنڈ میں تصویر میں موجود اخبار تلاش کریں!!!
دنیا کی سب سے بڑی لفٹ کہاں موجود ہے؟
استاد بارات چھوڑ کر امتحان لینے اسکول پہنچ گیا؛ ویڈیو وائرل
27 سالہ خاتون کے ہاں بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش
دنیا کا پہلا گولڈ پلیٹڈ ہوٹل جہاں ہر شے سونے کی تہہ میں لپٹی ہوئی ہے
اے سی کے بغیر گرمی سے کیسے بچیں؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر