Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کے 29 بڑے شہروں کا پانی پینے کے لیے غیرمحفوظ، رپورٹ میں انکشاف

Now Reading:

پاکستان کے 29 بڑے شہروں کا پانی پینے کے لیے غیرمحفوظ، رپورٹ میں انکشاف

پاکستان کو کئ مسائل درپیش ہیں جن میں ایک بڑا مسئلہ پینے کے صاف پانی کا حصول ہے۔

پاکستان کونسل آف ریسرچ ان واٹر ریسورسز کی حالیہ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان کے کئی چھوٹے اضلاع اور شہروں سمیت ملک کے 29 بڑے شہروں کا پانی بھی پینے کے لئے غیر محفوظ ہے۔

پاکستان کونسل آف ریسرچ ان واٹر ریسورسز کے مطابق ملک میں پینے کے پانی کے تمام ذرائع کا اوسطاً 61 فیصد پانی جراثیم سے آلودہ ہوچکا ہے جبکہ پانی میں جراثیموں کی تعداد واٹر سپلائی لائن کے خشک ہو جانے کی وجہ سے مزید بڑھ جاتی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نظیرآباد سمیت میرپور خاص اور گلگت کا سو فیصد پانی جراثیم سے آلودہ اور پینے کے قابل نہیں جبکہ ملتان کا 94 فیصد، کراچی کا 93 فیصد، بدین کا 92 فیصد، حیدر آباد کا 80 فیصد اور اور بہاولپور کا 76 فیصد پانی پینے کے لیے ناقص ہے۔

Advertisement

ریسرچ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کونسل آف ریسرچ ان واٹر ریسورسز نے ملک کے 29 بڑے شہروں سے پینے کے پانی کے 435 نمونہ جات لے کر انہیں قومی معیار کے لیے طے شدہ پیمانے پر جانچا۔

 پانی کو جانچنے کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ 168 یعنی 39 فیصد پانی کے نمونہ جات پینے کے لیے محفوظ پائے گئے،جبکہ 267 نمونہ جات یعنی 61 فیصد پانی پینے کے قابل نہیں پایا گیا۔

Policy Recommendations: Overcoming Water Scarcity in Pakistan – South Asian  Voices

واضح رہے کہ پانی کی آلودگی کے معاملے میں سندھ میں صورت حال تشویش ناک ہے جہاں تمام تر کوششوں کے باوجود اب بھی 85 فیصد پانی پینے کے قابل نہیں ہے جبکہ کئی علاقوں میں پانی کی شدید قلت ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خواتین زیادہ خراٹے لیتی ہیں یا مرد؟ نئی تحقیق نے سب واضح کردیا
ہمیشہ جواں نظر آنا چاہتے ہیں تو یہ معمولی ساعمل اپنائیں
خواتین معالج سے علاج موت کے خطرے کو کم کرتا ہے، تحقیق
بے وقت کی بھوک میں کیا کھائیں، جو صحت بڑھائے
کافی پینے کے ان نقصانات سے واقف ہیں؟
40 دن صرف مالٹے کا جوس پینے والی خاتون کے ساتھ اچانک کیا ہوا؟ ڈاکٹر حیران
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر