Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایلون مسک کی ٹوئٹر اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے کے لیے رقم کی پیش کش

Now Reading:

ایلون مسک کی ٹوئٹر اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے کے لیے رقم کی پیش کش
جنسی ہراسگی اور نسلی امتیار روکنے میں ناکامی ، ایلون مسک پر مقدمہ

 اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے اپنی فلائٹس کو ٹریک کرنے والے ٹوئٹر اکاؤنٹ کو ڈیلیٹ کرنے کے لیے بھاری رقم کی پیش کش کردی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایلون مسک نے ریاست فلوریڈا سے تعلق رکھنے والے جیک سوئنی کو ٹوئٹر اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے کے لیے 5 ہزار ڈالر کی پیش کش کی ہے، تاہم نے جیک نے اس آفر کو مسترد کردیا۔

ایلون مسک کی جانب سے جیک سوئنی کو یہ پیش کش کرنے کی وجہ کیا  ہے؟

کالج سے فارغ التحصیل 19 سالہ جیک سوئنی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ یہ دنیا کے ارب پتی افراد کی پروازوں کو ٹریک کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ایلون جیٹ کے نام سے بنائے گئے اس اکاؤنٹ کو ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد فالو کرتے ہیں۔ جیک نے ایلون مسک کے ہوائی سفر کو ٹریک کرنے کے ایک خصوصی بوٹ ڈیولپ کیا ہے۔

Advertisement

ہر بار جب بھی ایلون مسک کا جہاز لینڈ اور ٹیک آف کرتا ہے یہ ہر ٹرپ کی تفصیلات فیڈ میں ٹوئٹ کردیتا ہے۔

یہ معاملہ صرف ایلون مسک تک ہی محدود نہیں ہے بلکہ جیک ہائی پروفائل ٹیکنالوجی کمپنیز کے مالکان بشمول بل گیٹس اور جیف بیزوزکی فلائٹس ٹریک کرنے کے لیے درجن بھر فلائٹ بوٹ اکاؤنٹ ڈیولپ کر چکے ہیں۔

ایلون مسک کی جانب سے گزشتہ سال نومبر میں سوئنی کو ڈائریکٹ میسج میں اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے کا کہنا تھا کہ ’ کیا آپ اسے بند کرسکتے ہیں ؟ کیوں کہ یہ سیکیورٹی رسک ہے۔‘

تاہم جیک نے منع کردیا تھا اور بالاخر ٹیسلا کے سی ای او نے اپنی پرواز کو ٹریکنگ سے روکنے اور ’کریزی افراد‘ سے بچنے سے کے لیے 5 ہزار ڈالر کی پیش کش کی۔

سوئنی نے اس پیش کش کو رد کرتے ہوئے ایلون مسک سے 50 ہزار ڈالر کا مطالبہ کردیا ہے۔ اس بارے میں ان کا کہنا ہے کہ وہ اس رقم کو اپنی تعلیم اور ٹیسلا ماڈل 3 خریدنے کے لیے صرف کریں گے۔

سی این این سے گفتگو میں ایلون مسک کا کہنا تھا کہ ’ مجھے کسی سرپھرے کے ہاتھوں مرنے کی کوئی خواہش نہیں ہے‘

 ایلون مسک کی جانب سے فلائٹ ٹریکنگ کو بلاک کرنے کے سافٹ ویئر کا استعمال بھی کیا گیا تاہم اس کے باجود جیک اسے ٹریک کرنے کا اہل ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
واٹس ایپ اسٹوریج مینجمنٹ کو آسان بنانے کے لیے نیا فیچر لانے کی تیاری شروع
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر