برطانیہ کے طبی ماہرین نے ایک ایسا کیپسول تیار کر لیا ہے جس سے قوتِ مدافعت میں اضافہ ہوگا اور کورونا پر بھی قابو پایا جا سکے گا۔
برطانوی میڈٰیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی دوا ساز کمپنی آئی او ایس بائیو نے فلووڈ کے نام سے ایک کیپسول تیارکر لیا ہے جس کی مدد سے کورونا اور نزلے پر قابو پایا جاسکتا ہے۔
دوا ساز کمپنی کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک ماہ کے ٹرائلز کے دوران اس دوا کے بہت اچھے نتائج سامنے آئے ہیں جس کی بنیاد پر یہ کہا جاسکتا ہے کہ یہ کیپسول مستقبل میں بہت فائدہ مند ثابت ہوگا۔
تاہم آئی او ایس کے ایگزیکٹو چیئرمین وین چینن کا کہنا ہے کہ اس دوا کو انسانوں پر آزمانے کے تجربات اس سال کے آخر میں متوقع ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ اگر یہ تجربات کامیاب رہے تو خاص طور پر سردیوں میں نزلے اور وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے یہ گولی بہت مفید ثابت ہوگی کیونکہ یہ مدافعتی نظام کو متحرک کرتی ہے اور اُسے بڑھا سکتی ہے۔
آئی او ایس کے ایگزیکٹو چیئرمین وین چینن کا کہنا تھا کہ ’ہم اس وقت بوسٹر ویکسی نیشن کی طرف جارہے ہیں جبکہ ہر سال ہم نزلے کی ویکسی نیشن بھی تیار کررہے ہیں، اس وقت ہماری کوشش کسی ایسی دوا یا کیپسول کی تیاری ہونی چاہیے جس کی مدد سے یہ دونوں کام ممکن ہوسکیں‘۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ماہرین اس دوا کا جانوروں پر تجربہ کر چکے ہیں جو انتہائی شاندار رہا، وین جینن نے واضح کیا کہ ماہرین کی کوشش طبی عملے اور مریضوں کو تحفظ دینے کی ہے تاکہ اسپتالوں اور ویکسین کلینکس میں ہجوم کم سے کم ہوسکے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’اب ہمارے پاس کیپسول کی صورت میں ٹو ان ون فارمولا آگیا ہے، جسے کمرے کے درجہ حرارت میں بھی رکھا جاسکتا ہے، مستقبل میں ترقی یافتہ ممالک بھی اس دوا کو تیار کرسکیں گے‘۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News