2 ہفتوں قبل آتش فشاں پھٹنے اور سونامی سے تباہ شدہ ملک ٹونگا میں ایک مرتبہ پھر شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
بحر اوقیانوس میں واقع ملک ٹونگا کے شمال مغربی جزیرے لوفیکا میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 602 ریکارڈ کی گئی ، اس کا مرکز پنگائی سے 225 کلومیٹر دور سمندر میں 4.5 کلو میٹر گہرائی میں تھا۔
لوفیکا 12 روز قبل آنے والے سونامی سے بھی شدید متاثر ہوا تھا
13 روز قبل آتش فشاں پھٹنے اور سونامی کے باعث تونگا کا مواصلاتی نظام بری طرح درہم برہم ہے، زیر سمندر فائبر کیبل کٹنے سے انٹر نیٹ کی سہولت بھی دستیاب نہیں۔
مزید پڑھیے: چین کی ٹونگا کو بحالی کے لیے مدد کی پیشکش
مواصلاتی نظام نہ ہونے کی وجہ سے علاقے میں زلزلے سے ہونے والے نقصان کی کسی بھی قسم کی کوئی اطلاعات نہیں ملیں۔
جنبوی بحری اوقیانوس میں واقع امریکی جزائر میں واقع قومی موسمیاتی سروس کے مطابق علاقے میں زلزلے کے باوجود سونامی نہیں آیا جس کی وجہ سے وہاں زیادہ جانی اور مالی نقصان کا امکان نہیں۔
مزید پڑھیے: ٹونگا کے آتش فشاں سے ایٹم بم پھٹنے سے زیادہ توانائی نکلی
14 جنوری کو بحر اوقیانوس کے اندر موجود ہنگا ٹونگا آتش فشاں کے پھٹنے سے تونگا شدید متاثر ہوا تھا، کئی روز گزرنے کے باوجود ٹونگا میں بحالی کا کام پورے طریقے سے شروع نہیں ہوسکا۔
14 جنوری کو ہنگا ٹونگا آتش فشاں اس قدر شدت سے پھٹا تھا کہ اس آواز 1200 کلو میٹر دور نیوزی لینڈ میں بھی سنی گئی تھی۔
آٹش فشاں پھٹنے اور اس کے نتیجے میں آنے والے سونامی نے ٹونگا کو دہری مصیبت میں ڈال دیا ہے۔
اب تک اس قدرتی آفت کے نتیجے میں 6 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے لیکن دور دراز میں واقع جزائر تک مقامی حکام اور بین الاقوامی امدادی کارکنوں کی رسائی نہیں ہوپائی، جس کی وجہ سے نقسان کا حتمی اندازہ لگانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News