Advertisement
Advertisement
Advertisement

علیزے شاہ کی تنقید کرنے والوں کو ڈھکے چھپے انداز میں دھمکی

Now Reading:

علیزے شاہ کی تنقید کرنے والوں کو ڈھکے چھپے انداز میں دھمکی
Advertisement

پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ کی جانب سے تنقید کرنے والوں کو ڈھکے چھپے انداز میں دھمکی دی گئی ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی سگریٹ نوشی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد علیزے شاہ نے ایک اسٹوری پوسٹ کی۔

پوسٹ کی گئی اسٹوری میں علیزے شاہ نے تنقید کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ سے رابطہ کیا ہے۔

اس ضمن سے ایف آئی اے سائبر کرائم سندھ کے ڈائریکٹر عمران ریاض نے انسٹاگرام پر اسٹوری پوسٹ کی جس میں انہوں نے  بتایا کہ کسی کی بھی اجازت کے بغیر اس کی تصویر لینا یا ویڈیو بنانا، اپ لوڈ کرنا، مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کرنا، ٹوئٹ کرنا، ری ٹوئٹ کرنا جیسا کہ ابھی اداکارہ علیزے شاہ کے کیس میں ہوا ہے یہ الیکٹرانک جرائم کی روک تھام ایکٹ 2016 کے زمرے میں آتا ہے اور یہ ایک جرم ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ایسا کرنے والے کو 3 سال تک کی سزا یا 10 لاکھ روپے جرمانہ یا یہ دونوں سزائیں ہوسکتی ہیں لہٰذا اس شیز سے احتیاط کریں۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل سوشل میڈیا پر علیزے شاہ کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ گاڑی کی فرنٹ سیٹ پر بیٹھ کر سگریٹ پی رہی تھیں۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کچھ صارفین نے علیزے کی حمایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ  ان کی ذاتی زندگی ہے وہ کچھ بھی کریں جبکہ زیادہ تر صارفین نے علیزے کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا تھا۔

Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
رنبیر اور عالیہ کی بیٹی بالی ووڈ کی سب سے کم عُمر امیر ترین ‘اسٹار کِڈ’ بن گئیں
بیٹے کی پیدائش کے بعد انوشکا شرما کی پہلی پوسٹ وائرل
پرینیتی چوپڑا کی اپنے متعلق افواہوں پر مزاحیہ پوسٹ وائرل
ہمیں راحت فتح علی خان کو پہلے سے زیادہ عزت و محبت دینی چاہیے، اداکارہ ریشم
زندگی میں کبھی اولاد کی کمی محسوس نہیں کی، حنا خواجہ بیات
ثناء جاوید کی دوسری شادی پر بہت خوش ہوں، احسن خان
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر