کراچی ویسٹ پولیس نے مختلف کامیاب کارروائیوں کے دوران منشیات فروش، اشتہاری اور مفرور ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔
ایس ایس پی ویسٹ سوہائی عزیز کے مطابق گرفتار ملزمان میں 03 منشیات فروش، 02 اشتہاری اور مفرور ملزمان شامل ہیں، تھانہ پیرآباد پولیس نے عادی منشیات فروش ملزم مراد کو 01 کلو سے زائد چرس سمیت گرفتار کیا۔
سوہائی عزیز کا کہنا ہے کہ تھانہ اورنگی پولیس نے اشتہاری ملزم عرفان اور منشیات فروش ملزم صمد خان کو چرس سمیت گرفتار کیا، اشتہاری ملزم عرفان تھانہ اورنگی کے مقدمہ الزام نمبر 600/2010 بجرم دفعہ 506- بی میں اشتہاری و مطلوب تھا۔
ایس ایس پی ویسٹ نے بتایا کہ تھانہ پاکستان بازار پولیس نے ڈکیتی کی واردات میں مفرور ملزم جونسن عرف منا کو گرفتار کیا، مفرور ملزم تھانہ پاکستان بازار کے مقدمہ الزام نمبر 2021 /1099 بجرم دفعہ 392/397/34/412 میں مفرور و مطلوب تھا۔
سوہائی عزیز کا کہنا تھا کہ تھانہ مومن آباد پولیس نے منشیات فروش ملزم عمر گل کو چرس سمیت گرفتار کیا۔
ایس ایس پی ویسٹ سوہائی عزیز کے مطابق منشیات فروش ملزمان کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹیکس اسبٹینس ایکٹ کے تحت مقدمات درج ہیں، گرفتار ملزمان سے مزید قانونی کارروائی کر کے تفتیشی حکام کے حوالے کر دیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
