Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

’پاکستان کے طول و عرض میں لوگ مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں‘

Now Reading:

’پاکستان کے طول و عرض میں لوگ مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں‘

پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کے طول و عرض میں لوگ مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں۔

خواجہ محمد آصف نے سیالکوٹ میں ورکرز کنونشن سے حطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج سے ساڑھے 3 سال قبل آپ کے ووٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا تھا، اسی ڈاکے کے اثرات پوری قوم بھگت رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انکو اقتدار میں لانے والے بھی اپنے ہاتھوں کو کاٹ رہے ہیں، پاکستان کے طول و عرض میں لوگ مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ  قاتل بجٹ کو روکنے کی بہت کوشش کی، بجٹ پاس ہونے کے چند گھنٹوں میں بجلی، تیل اور گیس کی قیمتیں بڑھ گئیں۔

مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ عمران خان کو فنانس کرنے والے لوگ پوری قوم سے قیمت وصول کر رہے ہیں، انہوں نے اپنے فنانسروں کو قوم کو لوٹنے کی کھلی چھٹی دی ہوئی ہے۔

Advertisement

انکا کہنا ہے کہ ملکی حالات وقت کے ساتھ ساتھ گھمبیر ہوتے جا رہے ہیں، آج ملک و ملت اور 22 کڑور عوام کی کوئی حیثیت نہیں ہے، یہ ساڑھے 3 سال کا جو عرصہ گزرا ہے انکا بہت جلد احتتام ہو جائے گا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ  میاں نواز شریف کا بیانیہ کہ ووٹ کو عزت دینے کا مطلب ہے کہ قانون کی حکمرانی ہو، چور دروازوں سے قانون کی خلاف ورزی کرکے اقتداروں میں آنے والوں کی مثال عمران خان ہے ۔

ن لیگ کے رہنما کا کہنا ہے کہ آج عمران خان ہمارا اس لئے حکمران ہے کیونکہ ہم اپنے مکی مقاصد سے ہٹ چکے ہیں، ہمارے ملک میں غربا اور اقلیتوں کے ساتھ جو سلوک ہو رہا ہے وہ سب کے سامنے ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ ہر الیکشن میں ہمارے حقوق اور ووٹوں کو چوری کر لیا جاتا ہے، لیکن اس دفعہ ہم اپنے مینڈیٹ کا دفاع کریں گے۔

انکا کہنا ہے کہ نواز شریف کا دور ترقیبکا دور تھا لوگوں خوشحال تھے، لیکن نئے پاکستان کے خواب نے سب کچھ تباہ کردیا، جولائی 2018 میں جو ہوا آج ہمارا بچہ بچہ اس کی قیمت ادا کر رہا ہے۔

خواجہ محمد آصف نے کہا کہ عمران خان کہتا تھا کہ قرض نہیں لوں گا خودکشی کر لوں گا، آج ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ قرض لئے گئے لیکن اب خودکشی کرنے کے لئے غیرت کی ضرورت ہے۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی پارٹی میں بہت زیادہ دڑاریں پڑ چکی ہیں، پی ٹی آئی کے لوگ بھی عمران خان کی جان کو رو رہے ہیں، اللہ کا شکر ہے ساڑھے 3 سال میں ہی انکا اصلی چہرہ سامنے آگیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ سے کراچی پریس کلب کے وفد کی ملاقات
وزیراعظم کی ہدایت پر قطر سے9سال قبل معاہدے کی دوبارہ منظوری
پنجاب میں کسان کی مشکلات کم نہ ہو سکیں, اراکین اسمبلی بھی ایوان میں چیخ اٹھے
 وزیراعظم کی ہدایت پر صوبوں کوزیادہ گندم خریداری کیلئےخط لکھا ہے، رانا تنویر حسین
مشیراطلاعات بیرسٹرسیف کافیصل کریم کنڈی کےبیان پرردعمل
ننکانہ صاحب میں وقف املاک پرغیرقانونی تعمیرات سےمتعلق توجہ دلاؤ نوٹس
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر