Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی سے دبئی جانیوالے 99 مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق

Now Reading:

کراچی سے دبئی جانیوالے 99 مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق

کراچی سے دبئی جانیوالے 99 مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد انہیں سفر کرنے سے روک دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق مسافر مختلف پروازوں کے ذریعے متحدہ عرب امارات جارہے تھے، کراچی ایئرپورٹ پرامارات جانیوالی 14پروازوں کے مسافروں کے روانگی سے 4 گھنٹے قبل ریپڈٹیسٹ کئے گئے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان میں 99مسافروں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی، ان  مسافروں کو قرنطینہ  کے لئے روانہ کردیا گیا۔

یاد رہے آج ہی بیرون ملک سے ملتان آنے والے 12 مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق بیرون ملک سے آنے والی پروازوں کے مسافروں کے ملتان ایئر پورٹ پر کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے12 مسافروں میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔

Advertisement

ایئر پورٹ کے ذرائع نے بتایا کہ دبئی سے ملتان آنے والی پرواز ایف زیڈ 326 کے 5 مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

اس کے علاوہ دبئی سے ملتان آنے والی پرواز ایف زیڈ 318 کے 2 مسافروں میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ایئر پورٹ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ شارجہ سے آنے والی پرواز جی نائن 559 کے 5 مسافروں میں بھی کورونا وائرس کی تصدق ہوئی ہے۔

یاد رہے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 6540 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 12 افراد جاں بحق ہو گئے۔

این سی او سی نے بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 58 ہزار 902 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جبکہ ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 29077 ہو چکی ہے اور متاثرہ افراد کی تعداد 13 لاکھ 60 ہزار 19 تک پہنچ چکی ہے۔

Advertisement

این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 11.10 فیصد ہوگئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کابلوچستان اورکےپی میں شدیدبارشوں سےجانی ومالی نقصان پراظہارافسوس
ملک میں مقیم غیر ملکی شہریوں کی حفاظت کویقینی بنانےکیلئے پُرعزم ہیں، دفترخارجہ
اسلام آبادکےتجارتی مرکزبلیوایریامیں پٹرول ٹینکرمیں آگ لگ گئی
سپارک کا 10اسٹک والے سگریٹ پیک کی منظوری کے معاملے پر اظہارِ تشویش
اسلام آبادہائیکورٹ کے6ججزکےخط کےمعاملےپراہم پیشرفت
پاکستان مئی میں آئی ایم ایف کےساتھ نئے قرض پروگرام کیلئے پرامیدہے، وزیرخزانہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر