
گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے اچھی خبر؛ معروف کمپنی کا اہم اعلان
پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے منی بجٹ کی منظوری کے بعد سوزوگی گاڑیوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا۔
گزشتہ ہفتے قومی اسمبلی سے منی بجٹ 2021 اور اسٹیٹ بینک ترمیمی بلز کثرت رائے سے مںظور کیا گیا جس کے بعد گاڑیاں، موبائل فونز، ادویات اور بچوں کے دودھ سمیت دیگر 150 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔
فنانس ترمیمی بل کی منظوری کے بعد درآمدی گاڑیوں پر ٹیکس 5 فیصد سے بڑھ کر 12.5 فیصد کردیا گیا اور تمام درآمدی گاڑیوں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی بدستور قائم رہے گی جب کہ مقامی طور پر تیار کردہ 1300 سی سی کی گاڑی پر ڈھائی فیصد ڈیوٹی عائد ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں؛ قومی اسمبلی میں منی بجٹ 2021 کثرت رائے سے منظور
قومی اسمبلی سے منی بجٹ 2021 کی منظوری کے بعد پاک سوزوکی نے اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا جس کی بنیادی وجہ بجٹ میں 1300 سی سی تک کی گاڑیوں پر ڈھائی فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کا نفاذ ہے۔
پاک وہیلز کی رپورٹ کے مطابق سوزوکی نے گاڑیوں کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا جس کا اطلاق آج یعنی 19 جنوری سے ہی ہوگا۔ سوزوکی نئی قیمتوں کے بعد مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں 29 ہزار سے ڈیڑھ لاکھ روپے تک کا اضافہ ہوا ہے۔
سوزوکی بولان 29 ہزار روپے کے اضافے کے بعد 11 لاکھ 78 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی جو پہلے 11 لاکھ 49 ہزار روپے کی تھی۔
660 سی سی سوزوکی آلٹو وی ایکس 32 ہزار روپے کے اضافے کے بعد اب 13 لاکھ 6 ہزار روپے میں فروخت ہوگی جس کی قیمت پہلے 12 لاکھ 75 ہزار روپے تھی۔
یہ بھی پڑھیں: ’’آئی ایم ایف کی فرمائش پر منی بجٹ عوام پر ناقابل برداشت کاری ضرب ہے‘‘
آلٹو وی ایکس آر 38 ہزار روپے کے اضافے کے بعد 15 لاکھ 46 ہزار میں دستیاب ہوگی جو پہلے 15 لاکھ 46 ہزار روپے کی تھی۔
آلٹو وی ایکس ایل اے جی ایس ماڈل 43 ہزار روپے کے اضافے کے بعد 17 لاکھ 47 ہزار روپے میں ملے گی جو پہلے 17 لاکھ 4 ہزار روپے میں تھی۔
1000 سی سی سوزوکی ویگن آر وی ایکس آر ایک لاکھ 17 ہزار روپے کے اضافے کے بعد 18 لاکھ 77 ہزار روپے کی ہوگئی جو پہلے 17 لاکھ 60 ہزار روپے میں دستیاب تھی۔
یہ بھی پڑھیں؛ منی بجٹ کے اثرات، متعدد دواؤں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ
ویگن آر وی ایکس ایل ایک لاکھ 23 ہزار روپے کے اضافے کے بعد 19 لاکھ 75 ہزار روپے میں فروخت ہوگی جو پہلے 18 لاکھ 52 ہزار کی تھی۔
ویگن آر اے جی ایس ایک لاکھ 34 ہزار روپے کے اضافے کے بعد 21 لاکھ 58 ہزار روپے میں ملے گی جو پہلے 20 لاکھ 24 ہزار روپے کی تھی ۔
1000 سی سی سوزوکی کلٹس وی ایکس آر ایک لاکھ 26 ہزار روپے کے اضافے کے بعد 20 لاکھ 30 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی جو پہلے 19 لاکھ 4 ہزار روپے کی تھی۔
کلٹس وی ایکس ایل ایک لاکھ 39 ہزار روپے کے اضافے کے بعد 22 لاکھ 44 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی جو پہلے 21 لاکھ 5 ہزار روپے کی تھی۔
کلٹس وی ایکس ایل اے جی ایس ڈیڑھ لاکھ روپے کے اضافے کے بعد 24 لاکھ 22 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی جو پہلے 22 لاکھ 72 ہزار روپے کی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News