فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نوازشریف کیلئےکوٹ لکھپت جیل میں نئےکمرے تیارکیےہیں۔ لندن میں کوئی ایسا ریسٹورنٹ نہیں جہاں نوازشریف نہ گئے ہوں۔
لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ نوازشریف واپس آ نہیں رہے، انھیں لایا جارہا ہے۔ شاہد خاقان نوازشریف کے خلاف عدم اعتماد لانا چاہتے ہیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ ق لیگ حکومت کی اتحادی جماعت ہے اُن کی رائےکا احترام کرتےہیں۔ ق لیگ پریس ریلیزکےذریعےحکومت پرتنقید کرتی ہے۔ ق لیگ کےساتھ معاملات طے ہورہے ہیں۔
وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی نے بل کی منظوری میں اِن ڈائریکٹ ساتھ دیا ہے۔ بل منظوری میں ساتھ دینے پر پیپلزپارٹی کا شکریہ ادا کرتےہیں۔
انھوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سےمعاہدے سےکریٹ ریٹنگ بہترہوتی ہے۔ حکومت نےسینیٹ میں اپنی برتری ثابت کردی۔ قوم کواسٹیٹ بینک ترمیمی بل کی منظوری پرمبارک باد دیتا ہوں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ آج کی شکست نے اپوزیشن کی سیاسی تباہی پرمہرلگا دی۔ عدم اعتماد کا خواب دیکھنے والوں کوسینیٹ میں کامیابی نہیں ملی۔ امید ہےاپوزیشن شکست کےبعد پرسکون ہوگی۔
وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا ہے کہ میڈیا لفٹ نہ کرائے تو اپوزیشن کی کوئی سیاست نہیں۔ آج سینیٹ میں اپوزیشن کی شکست میں اضافہ ہوا ہے۔ سینیٹ میں اکثریت کے باوجوداپوزیشن کامیاب نہیں ہوئی۔
انھوں نے جے یو آئی ف کے سربراہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان ریلو کٹے ہیں، کبھی پی پی توکبھی ن لیگ پکڑ لیتی ہے۔ مولانا فضل الرحمان اپنا حلوہ اورمنجن بیچنے کے چکرمیں ہیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن چوں چوں کا مربہ ہے، ان میں کوئی لیڈرشپ نہیں۔ ن لیگ میں قیادت کی لڑائی ہے، پیپلزپارٹی کو بھی اپنا پتا نہیں ہے۔ منتشراپوزیشن کوناکارہ حکمت عملی کےباعث شکست ہوئی۔
ان کا کہنا تھا کہ پالیسی سازی ایگزیکٹو اورپارلیمان کااختیارہے۔ پارلیمان کااختیارپارلیمان کے پاس رہنا چاہیے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
