Advertisement

اسکردو آئس ہاکی چمپئین شپ کا فائنل سیاچن گلیشیئر کے نام

سکردو میں کھیلی جانے والی آئس ہاکی چمپیئن شپ کا اختتام سیاچن گلیشیئر کی جیت پر ہو گیا، فائنل میں چھوغو لونگما گلیشیئر کو سنسنی خیز مقابلے میں شکست دی۔

اس چیمپیئن شپ میں شائقین خون جما دینے والی سردی میں اپنی ٹیموں کا حوصلہ بڑھاتے دکھائی دیے، جہاں ان مقابلوں میں حصہ لینے والی ٹیموں کے نام گلیشیئرز کے ناموں پر رکھے گئے تھے۔

اس ایونٹ میں پہلی مرتبہ خواتین کھلاڑیوں نے بھی حصہ لیا ، کینیڈا کے ہائی کمشنر وینڈی گلیمور نے بھی خصوصی طور پر اس ایونٹ میں شرکت کی اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔

کینیڈین ہائی کمشنر وینڈی گلیمور نے کہا کہ یہ ایونٹ پاکستان میں ونٹر اسپورٹس کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔

سکردو میں ہونے والی اس آئس ہاکی چمپیئن شپ کا فائنل سیاچن گلیشیئر اور چھوغو لونگما گلیشیئر کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا جس میں انتہائی سنسنی خیز میچ کے بعد سیاچن گلیشیئر کی ٹیم نے فائنل مقابلہ اپنے نام کیا۔

ایونٹ کی اختتامی تقریب کے موقع پر جیتنے والی ٹیم کے کھلاڑیوں نے ہاتھوں میں مشعلیں اٹھا کر رنگ میں فاتحانہ سکیٹنگ بھی کی۔

اس موقع پر بلتستان کا روایتی تہوار ’جشن مے فنگ‘ بھی منایا گیا جبکہ شائقین نے رنگین کاغذی فانوس ہوا میں چھوڑ کر خوشی کا اظہار کیا۔

Advertisement

تقریب میں کنیڈین ہائی کمشنر، صوبائی وزرا اور عسکری، انتظامی سربراہوں نے فاتح ٹیم کو ٹرافی اور کھیلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
بابر کی فارم میں شاندار واپسی ، مداحوں نے خوب لطف اٹھایا، آؤٹ ہوتے ہی اسٹیڈیم خالی ہو گیا
پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دے کر سیریز نام کر لی
سوشل میڈیا پر وائرل سعودی عرب کا ’اسکائی اسٹیڈیم‘ اے آئی کی کارستانی نکلا
سابق بھارتی کرکٹر اظہرالدین ریاستی حکومت میں پہلے مسلم وزیر بن گئے
مستقل تنقید کا شکار بابر اعظم نے ناقابل یقین کارنامہ سرانجام دے دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version