Advertisement

مولانا فضل الرحمان اور اختر مینگل کا حکومت کو ٹف ٹائم دینے پر اتفاق

مولانا فضل الرحمان اور اختر مینگل نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے پر اتفاق کیا ہے۔

بی این پی مینگل کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی جس میں سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری، آغا حسن بلوچ، میر ہاشم نوتیزئی اور مفتی ابرار احمد نے شرکت کی۔

 ملاقات میں سردار اختر مینگل نے کے پی کے میں بلدیاتی انتخابات میں کامیابی پر مولانا فضل الرحمان کو مبارکباد دی۔

ترجمان جے یوآئی اسلم غوری نے کہا کہ ملاقات میں ملکی سیاسی صورت حال پر مشاورت ہوئی ، منی بجٹ پر دونوں رہنماؤں نے تشویش کا اظہار کیا ، پارلیمان کے اندر اور باہر ملکر حکومت کو بھرپور ٹف ٹائم دینے پر اتفاق ہوا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک میں بڑھتی مہنگائی کے باعث عوام کی مشکلات میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے ، 2022 نااہل حکمرانوں کا آخری سال ہے، جلد قوم کو خوشخبری ملے گی۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ نا اہل حکمران عوام کو حساب کتاب دینے کیلئے تیار ہوجائیں ، اسٹیٹ بینک جیسے خودمختار ادارے کو گروی رکھوانے کی تیاری مکمل ہوگئی ہے۔

اختر مینگل نے کہا کہ نا لائق حکمرانوں نے ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھوادیا ہے ، نا لائق حکمرانوں کا ہر پلیٹ فارم پر بھرپور مقابلہ کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
Advertisement
Next Article
Exit mobile version