Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ کے اسکولوں میں بھی کورونا ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ

Now Reading:

سندھ کے اسکولوں میں بھی کورونا ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ

محکمہ صحت سندھ نے اسکولوں میں بھی کورونا کے ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت سندھ کی جانب سے تمام  ڈی ایچ او کو مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔

جارری کردہ مراسلے کے مطابق ہر ضلع کے اسکولوں سے  100 سیمپل اکھٹے کئے جائیں گے، کورونا  سیمپل ڈاؤ اسپتال کی کورونا لیب میں بھجے جائیں گے۔

مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ کورونا کے ٹیسٹ آنے کے بعد محکمہ صحت سندھ ٹاسک فورس کو بھی نتائج آگاہ کرے گا۔

واضح رہے کہ کورونا کیسز کی شرح کے پیش نظر اسکول بند یا کھلے رکھنے کا فیصلہ کورونا ٹاسک فورس کرے گی۔

Advertisement

یاد رہے کہ  ملک بھر میں کورونا کیسز کی مثبت شرح ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے اور صورت حال خطرناک ہونے لگی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 9 افراد جاں بحق جبکہ 4 ہزار 27 نئے مریض رپورٹ ہوئے۔

این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 12 ہو گئی  جبکہ ایکٹیو کیسز کی تعداد 31 ہزار  551 ہے۔

ملک بھر میں 13 لاکھ 24 ہزار 147 افراد کورونا سے متاثر ہوئے، 12 لاکھ 63 ہزار 584 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق چار ہزار 27 نئے مریض سامنے آئے، پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 7.8 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سودی نظام کے خاتمے کا مرحلہ وار سلسلہ جاری ہے، وزیرخزانہ
مصطفی کمال کا سودی نظام کے خاتمے کا مطالبہ
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزارِ قائد پرحاضری اورفاتحہ خوانی
10 سگریٹ پیک بنانے کی اجازت، سالانہ 50 ارب روپے نقصان کا خدشہ
نوشکی میں دہشت گردی کا شکار ہونے والوں کے لواحقین میں امدادی چیک تقسیم
اسٹرٹیجک اداروں سے وابستہ نمایاں سائنسدانوں اور انجینئرز کے لیے اعزازات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر